سیف نئی فلم میں الیانا ڈی کروز کے ساتھ جلوہ گرہونگے

ممبئی: بالی ووڈ اداکار سیف علی خان ایک بار پھر کامیڈی فلم میں نظر آئیں گے‘ سیف علی خان فلم گو گوا گون کے بعد اب ایک دوسری کامیڈی فلم میں کاسٹ کرلیے گئے ہیں۔ فلم میں سیف کے ساتھ الیانا ڈی کروز اور کلکی کوچلین کاسٹ کی گئی ہیں۔ مذکورہ فلم کامیڈی کے ساتھ ہلکے پھلکے رومانس کا تڑکا لیے ہوئے ہوگی جس کو راج نیدی مورو اور کرشنا ڈی کے ڈائریکٹ کر رہے ہیں۔ ان دونوں نے گو گوا گون کی بھی ہدایات دی تھیں۔ اس فلم کے لیے سیف علی خان بالوں کو جدید انداز سے سجائیں گے جب کہ اداکارہ پریتی زنٹا اس فلم میں مختصر دورانیے کے لیے نظر آئیں گی۔ سیف اور پریتی اس سے قبل تین فلموں سلام نمستے‘ کل ہو نہ ہو اور دل چاہتا ہے میں اکٹھے کام کر چکے ہیں۔

تبصرے بند ہیں.