آخری ایک روزہ میچ میں ویسٹ انڈیز کا پاکستان کو جیت کیلئے 243 رنز کا ہدف

سینٹ لوشیا: ویسٹ انڈیز کے خلاف کھیلی جارہی ایک روزہ سیریز کے پانچویں اور آخری میچ میں پاکستان ٹاس جیت کرپہلے فیلڈنگ کررہا ہے۔ سینٹ لوشیا کے بیوسجور کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے جارہے پانچویں میچ میں مصباح الحق نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا، قومی ٹیم میں وہاب ریاض کی جگہ اسد علی کو شامل کیا گیا ہے دیگر کلاڑیوں میں احمد شہزاد، ناصر جمشید، محمد حفیظ ، کپتان مصباح الحق ، حارث سہیل، عمر اکمل، شاہد آفریدی، سعید اجمل ، جنید خان اور محمد عرفان شامل ہیں، جبکہ کالی آندھی کے اسکواڈ میں ڈیون اسمتھ، جانسن چارلس، ڈیرن براوو، مالن سیمیولز، کرس گیل، لنڈل سیمنز، ڈیوائن براوو، ڈیرن سیمی، سنیل نارائن، جیسن ہولڈر اور ٹینو بیسٹ شامل ہیں۔ پاکستان کو 5 میچوں کی سیریز میں 1-2 کی برتری حاصل ہے جبکہ ایک میچ ٹائی ہوچکا ہے، آج کے میچ میں فتح کی صورت میں پاکستان سیریز 1-3 سے اپنے نام کرلے گا اور اگر آخری میچ میں فتح ویسٹ انڈیز کے ہاتھ آئی تو سیریز 2-2 سے برابر ہوجائے گی۔ واضح رہے کہ پاکستان 1988 کے بعد کبھی بھی ویسٹ انڈیز کے خلاف اس کی سرزمین پر ایک روزہ سیریز نہیں ہارا۔

تبصرے بند ہیں.