جینیفر لوپیز نے اپنی 44 ویں سالگرہ نیویارک میں منائی

لاس اینجلس: ہالی ووڈ گلوکارہ جینیفر لوپیز نے اپنی 44 ویں سالگرہ منائی۔ غیر ملکی خبر رساں ادارہ کے مطابق اداکارہ جینیفر لوپیز نے اپنی 44 ویں سالگرہ امریکی ریاست نیویارک کے علاقہ ہیمپئنز میں منائی۔ یہاں سالگرہ کی تقریب کا اہتمام کیا گیا تھا جس میں جینیفر لوپیز نے اہل خانہ اور دوستوں سمیت منتخب فلمی شخصیات کو مدعو کیا گیا تھا تاہم میڈیا کو آنے کی اجازت نہیں دی گئی تھی۔ سالگرہ کی تقریب میں مہمانوں کے لیے مینیو میں بار بی کیو اور امریکا کا روایتی پکوان مدجیتوز تھا۔ جینیفر لوپیز نے میامی میں بھی اپنی سالگرہ منائی ہے جو کہ ان کی پسندیدہ جگہوں میں سے ہے۔

تبصرے بند ہیں.