سلمان کے ساتھ رومانوی مناظرپکچرائزکرانے میں ہچکچاہٹ کا مظاہرہ نہیں کرتی، کترینا کیف

بھارتی فلم نگری پر راج کرنے والے تینوں خانز کے ساتھ اداکاری کے جوہر دکھانے والی بالی ووڈ کی باربی ڈول کترینا کیف کہتی ہیں کہ انہیں سلمان خان کے ساتھ رومانوی مناظر پکچرائز کرانے میں کسی بھی قسم کی ہچکچاہٹ محسوس نہیں ہوتی۔ ایک انٹرویو میں کترینا کیف کا کہنا تھاکہ فلم ”جب تک ہے جان“ میں شاہ رخ خان کے ساتھ رومانوی سین پکچرائز کراتے وقت وہ شدید الجھن کا شکار تھی اور بے چینی محسوس کررہی تھی، لیکن سلو میاں سے متعلق پوچھے جانے والے سوال پر کترینا نے کہاکہ سلمان خان کے ساتھ رومانوی مناظرپکچرائز کراتے ہوئے انہیں کسی قسم کی ہچکچاہٹ اور بے چینی محسوس نہیں ہوتی، کترینہ کا کہنا تھا کہ سلمان خان کے ساتھ شروع سے ہی ان کی کیمسٹری بہت اچھی رہی ہے۔ واضح رہے کہ سلمان اور کترینا آخری مرتبہ فلم ”ایک تھا ٹائیگر“ میں ایک ساتھ جلوہ گرہوئے اوردونوں کے معاشقے کی خبریں بھی میڈیا پر خوب گرم رہیں، دونوں کے درمیان قریبی تعلق ختم ہونے کے بعد کترینا اس قدرسلمان سے انجان بنیں کہ انہوں نے سلو میاں کے ساتھ کسی بھی فلم میں کام کرنے سے ہی انکار کردیا لگتا ہے کہ شائد ایک بار پھر کترینا کے دل میں سلمان کے لئے نرم گوشہ جنم لینے لگا ہے تب ہی تو وہ سلومیاں کا ایک بار پھر ذکر کرتے نظر آرہی ہیں

تبصرے بند ہیں.