سعودی عرب میں شدید بارشوں سے نظام زندگی مفلوج،تعلیمی ادارے بند

سعودی عرب میں شدید بارشوں کے بعد سیلاب نے نظام زندگی مفلوج کردیا سڑکیں ،انڈرپاس اور نشیبی علاقے زیر آب آگئے ہیں۔ سعودی عرب میں طوفانی بارشوں سے ریاض سمیت دیگر کئی شہروں کی سڑکیں تالاب کا منظر پیش کررہی ہیں،بارشوں سے سب سے زیادہ ریاض شہر متاثر ہوا ہےجہاں سڑکوں اور انڈر پاسز میں پانی بھر جانے سے کئی گاڑیاں پھنس گئیں۔شہر کی خراب صورتحال میں ٹریفک پولیس اور دیگر اداروں کے اہلکار امدادی کارروائیوں میں مصروف ہیں۔دوسری جانب سعودی وزارت تعلیم نے آج تمام تعلیمی اداروں کو بند رکھنے کی بھی ہدایت جاری کردی ہیں۔جبکہ سعودی محکمہ موسمیات نے مزید بارشوں کی بھی پیش گوئی کی ہے۔

تبصرے بند ہیں.