گلوکار محمد رفیع کی 33 ویں برسی

گلوکارمحمد رفیع کا شمار ان فنکاروں میں ہوتا ہے جن پر موسیقی ناز کرتی ہے ، اس عظیم گلوکار کو ہم سے بچھڑے 33 برس بیت گئے ، مگر ان کی آواز آج بھی ہرطرف سر بکھیر رہی ہے۔مدھر ،رسیلی اور سحر انگیز گائیکی کا جب ذکر آئے گا تو اس کا تاج برصغیر کے اس عظیم گلوکار کے سر ہی سجے گا جسے دنیا محمد رفیع کے نام سے جانتی ہے۔محمد رفیع نے جب جب جو گایا امر ہو گیا،لڑکپن سے آخری سانسوں تک اپنی آواز کے جادو سے ہر ایک کو مسخر اور مسحور کئے رکھا۔اپنی گائیکی سے ایک جہاں کو اپنا گرویدہ بنانے والے محمد رفیع آج بھی اپنے چاہنے والوں کے دلوں میں ایک حسیں یاد بن کر زندہ ہیں۔محمد رفیع 31 جولائی 1980 کو اس جہان فانی سے کوچ کرگئے۔

تبصرے بند ہیں.