’’دبنگ‘‘ اداکارہ سونا کشی سنہا 26 سال کی ہوگئیں

نئی دہلی: فلم دبنگ سے شہرت کی بلندیوں پر پہنچنے والی بالی ووڈ اداکارہ و ماڈل سوناکشی سنہا نے 26ویں سالگرہ منائی ۔ 2جون1987کو بالی ووڈ اداکار اور سیاستدان شتروگن سنہا کے گھر پیدا ہونے والی سوناکشی نے اپنے شوبز کیرئیر کا آغاز ماڈلنگ سے کیا تاہم بالی ووڈ میں ان کی آمد بلاک بسٹر فلم” دبنگ” سے ہوئی جس میں انھوں نے سلمان خان کے مد مقابل مرکزی کردار ادا کیا۔بالی ووڈ کی سب سے زیادہ بزنس کرنے والی فلموں میں شامل ہونے والی فلم” دبنگ” کے ذریعے ناصرف سوناکشی کو بالی ووڈ میں منفرد پہچان حاصل ہوئی بلکہ انھیں اس فلم میں بہترین اداکاری پر کئی ایوارڈز بھی ملے۔اپنی پہلی ہی فلم سے بے پناہ کامیابی سمیٹنے والی سوناکشی کو فوراً ہی بالی ووڈ میں کئی فلموں کی پیشکش ہوگئی جسکے بعد گذشتہ سال ان کی فلم راؤڈی راٹھور،سن آف سردار اور دبنگ ٹو سینما گھروں کی زینت بنیں اورشاندار کامیابی سے ہمکنار ہوئیں۔سوناکشی سنہا کی آنے والی فلموں میں لٹیرا،ونس اپان اے ٹائم ان ممبئی اگین،بلٹ راجا،ریمبو راجکمار،پسٹل اور ویلکم ٹو شامل ہیں۔

تبصرے بند ہیں.