رنبیر کی فلم ’’یہ جوانی ہے دیوانی‘‘ سلمان کی فلم ’’دبنگ ٹو‘‘ پر بازی لے گئی

ممبئی: رنبیرکپور کی فلم ’’یہ جوانی ہے دیوانی‘‘ سلمان خان کی فلم ’’دبنگ ٹو‘‘ پر بازی لے گئی ہے۔ بھارتی میڈیا کے مطابق ’’دبنگ ٹو‘‘ نے نمائش کے پہلے روز 18 کروڑ روپےکا بزنس کیا جب کہ رنبیر کی فلم ’’یہ جوانی ہے دیوانی‘‘ نے 19 کروڑ روپے کا بزنس کیا،بالی ووڈ کےپنڈتوں کا کہنا ہے کہ فلم ’’یہ جوانی ہےدیوانی‘‘ بزنس کے تمام ریکارڈ توڑے گی جب کہ شائقین کی جانب سے فلم کو بے حد پسند کیا جارہا ہے۔ بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ فلم ’’یہ جوانی ہے دیونی‘‘ کے پہلے دن کے بزنس کو دیکھتے ہوئے یہ بات پورے وثوق سے کہی جاسکتی ہے کہ فلم 200 کروڑ روپے کا ہندسہ عبور کرکے بزنس کانیا ریکارڈ بنانے میں قائم ہوجائے گی۔

تبصرے بند ہیں.