خوبصورت نظر آنا کبھی اولین ترجیح نہیں رہی،سلمیٰ ہائیک

لاس اینجلس: ہالی وڈ اداکارہ ،ہدایتکارہ اور پروڈیوسر سلمیٰ ہائیک نے کہا ہے کہ خوبصورت نظر انا ان کی کبھی بھی اولین ترجیح نہیں رہی۔ اداکارہ سلمیٰ ہائیک نے کہا کہ انھوں نے کبھی بھی خوبصورت دکھنے کی کوشش میں اقدام نہیں اٹھائے اورنہ ہی خوبصورت نظر آنا ان کی اولین ترجیحات میں شامل رہا۔ ان کی زندگی میں اس سے بڑھ کر اور بھی ترجیحات ہیں اس لیے انھوں نے کبھی بھی زیادہ ورزشں، ڈائٹنگ کا سہارا نہیں لیا وہ جوبھی ہیں اس سے وہ بہت خوش ہیںخود پر اعتماد کی وجہ سے لوگوں کی نظر میں بھی وہ خوبصورت ہیں۔ ان کے نزدیک جو لوگ کبھی مطمئن نہیں رہتے وہ ناخوش رہتے ہیں۔ خوش رہنے کے لیے ضروری ہے کہ جو آپ کے پاس ہے اس کے ساتھ آپ خوشی محسوس کریں

تبصرے بند ہیں.