جیکولین سلوبھائی کے ساتھ جلوہ گر ہونگی

ممبئی: مرڈر کے سیوئل سے بالی وڈ میں قدم رکھنے والی اداکارہ جیکولین فرننڈس سلوبھائی کے مقابل مرکزی کردار اداکرینگی ۔جیکولین کو نانڈیاوالا کی فلم کک میں کاسٹ کرلیا گیا ہے ۔پہلے فلم میں دپیکا کے کاسٹ کیے جانے کی خبریں بالی وڈ میں گرم تھیں لیکن ریس ٹو میں جیکولین کی اداکاری کی بدولت ان کو اس فلم میں کاسٹ کرلیا گیا ہے ۔ذرائع کے مطابق نانڈیاوالاکسی ایسی ہیروئن کو کاسٹ کرنا چاہتے تھے جو کہ چار سے پانچ ماہ ان کے پروجیکٹ کو دے سکے ۔ذرائع کے مطابق جیکولین نے بھی فلم میں کام کرنے کی حامی بھرلی ہے ،تاہم دونوں اداکاروں کی کیمسٹری اسکرین پر مداحوں کو اپنی جانب راغب کرپاتی ہے یا نہیں اس کے لئے ابھی شائقین کو انتظار کرنا پڑے گا ۔

تبصرے بند ہیں.