پاکستان میں ڈرون حملے غیر منصفانہ قرار

جنیوا: اقوام متحدہ میں انسانی حقوق کی ہائی کمشنر نیوی پلے نے پاکستان میں ڈرون حملوں کو غیرمنصفافہ قرار دیا ہے۔ جنیوا میں ہونے والے انسانی حقوق کونسل کے تیسویں سالانہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے نیوی پلے کا کہنا تھا کہ پاکستان میں ڈرون حملے قابل مذمت ہیں۔ انہوں نے کہا کہ دہشتگردی کے خلاف جنگ اور فوجی آپریشنز میں ڈرون طیاروں کے استعمال اور انسانی حقوق کی پامالی پر وہ بہت رنجیدہ ہیں۔ اقوام متحدہ کی ہائی کمشنر کے بیان پر پاکستانی مندوب ضمیر اکرم نے خیرم مقدم کیا ہے۔ ضمیر اکرم کا کہنا تھا کہ پاکستان کئی برس سے ڈرون حملوں کے خلاف آواز اٹھاتا آیا ہے۔

تبصرے بند ہیں.