Latest National, International, Sports & Business News

پاکستان نے بھارتی وزارت خارجہ کا بیان مسترد کر دیا

پاکستان نے افغانستان میں دہشت گرد گروہوں کے انفرااسٹرکچر پر حملے سے متعلق بھارت کے بے بنیاد اور مضحکہ خیز بیان کو مسترد کر دیا۔ترجمان دفتر خارجہ طاہر حسین اندرابی نے بھارتی وزارت خارجہ کے بیان پر ردعمل میں کہا ہے کہ بھارت پاکستان کے خلاف افغان سرزمین سے دہشت گرد گروہوں کی سرپرستی کرتا رہا ہے اور اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کے پابندیوں کے نظام کی بھی خلاف ورزی کر رہا ہے۔طاہر اندرابی کا کہنا ہے کہ بھارت کا طرزِ عمل اقوام متحدہ کے چارٹر کی خلاف ورزی ہے جبکہ بھارت مقبوضہ کشمیر میں کشمیریوں کے حقِ خود ارادیت کو بھی دبا رہا ہے۔ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق بھارت مسلسل خطے کے امن و استحکام میں رکاوٹ ڈالنے والا کردار ادا کر رہا ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان اپنے شہریوں کی سلامتی یقینی بنانے کے لیے مناسب اقدامات کرتا رہا ہے اور آئندہ بھی کرتا رہے گا۔

تبصرے بند ہیں.