داکار محمود کو مداحوں سے بچھڑے 9 برس بیت گئے

ممبئی: بالی ووڈ کے لیجنڈری اداکار محمود کومداحوں سے بچھڑے 9 برس بیت گئے۔ 1932 میں ممبئی میں پیدا ہونے والے محمودعلی نے محمود کے نام سے بھارتی فلم نگری میں قدم رکھا۔ ابتدامیں چھوٹے موٹے کرداراداکیے اورجلدہی ہدایتکاروں نے ان کے اندرکے فنکارکوپہچان لیا۔1965 میں بننے والی فلم بھوت بنگلہ سے انھیں مقبولیت ملی جس میں وہ اداکارہ تنوجا کے مدمقابل ہیروکے روپ میں جلوہ گرہوئے۔اس فلم کے ہدایتکار اور پروڈیوسر بھی وہ خود ہی تھے۔ بالی وڈ میں کامیڈی ہیروکے طورپرراج کرنے والے محمود نے 300 سے زائد ہندی فلموں میں کام کیااورپڑوسن، لو ان ٹوکیو، بومبے ٹوگوا، پیار کیے جا جیسی کامیاب فلموں میں اداکاری کے جوہر دکھائے۔1972 میں محمود نے فلم بومبے ٹو گوا بنائی جس میں پہلی بارامیتابھ بچین کوبطور ہیرو کاسٹ کیا اور خود بس کنڈیکٹر کا رول نبھایا۔محمود نے1994 میں عامرخان اورسلمان خان کی مزاحیہ فلم اندازاپنا اپنا میں اہم کرداراداکیا۔دل کی بیماری میں مبتلا محمود علاج کے لیے امریکا چلے گئے جہاں 23 جولائی 2004 کو اس دنیا سے رخصت ہوگئے۔

تبصرے بند ہیں.