بھارتی فلم ’’عاشقی2‘‘نے سینماؤں کی رونقیں بحال کردیں

کراچی: بھارتی فلم’’ عاشقی2‘‘ نے پاکستانی سینما گھروں میں کامیابی کے جھنڈے گاڑ دیے۔ بھارتی فلم ڈائریکٹرمھہیت سوری کی فلم ’’عاشقی2‘‘ نے کراچی کے ویران سینماگھروں کوایک بارپھرآبادکردیا،فلم کی کہانی ادیتیہ رائے کپور اور شردھا کپور کے گرد گھومتی ہے اوردونوں فنکاروں نے پریمی جوڑے کاکرداراداکیاہے جو محبت کرنے والوں کے دل کوچھوتاہے بھارتی فلم عاشقی2 کراچی کے کیپری سینما،ایٹریم سینما، سمیت دیگرچھوٹے بڑے سینماگھروں میں لگائی گئی ہے کراچی کی عوام کاکہنا ہے کہ اس طرح کی فلمیں مزید لگتی رھیں توہمیں یقین ہے کہ پاکستان کے سینماگھرایک بار پھر آباد ہو جائینگے ۔بہت مدت بعدمیں نے ذاتی دلچسپی لیتے ہوئے کسی فلم کا آغازکیاتھا فلم کے ہیرواورہیروئن کی طرح تمام کاسٹ نے بہترین کام کیاہے جودیکھنے والوں کے دلوں کوچھوئے گا،انھوں نے مزیدکہاکہ فلم ’عاشقی 2‘کوپاکستان کی طرح ہندوستان میں بھی بے حدپذیرائی حاصل ہوئی ہے ۔فلم میں ادیتیہ رائے کپور اور شردھا کپور سمیت شاد رندھاوا، مھیش ٹھاکر،مھیش ٹھاکر،سالل اچاریا،گگن گپتا، گروشرماو دیگرنے بھی اپنی اداکاری کے جوہردکھائے ہیں ۔

تبصرے بند ہیں.