Latest National, International, Sports & Business News

امریکا کی ایران پر مسلسل چھٹے روز بمباری، شہری انفراسٹرکچر تباہ، 7 افراد شہید

تہران:امریکی فضائیہ نے حالیہ حملوں کے دوران ایران شہر میں ایئر پورٹ، بندرعباس، بندر حمیر، اہواز اور بوشہر میں شدید بمباری کی، بندر خمیر میں 3 پل تباہ جبکہ 7 افراد جاں بحق اور متعدد زخمی ہوگئے۔ایرانی میڈیا کے مطابق بندرعباس میں رہائشی عمارت، کمیونی کیشن ٹاور، ریلوے سٹیشن اور پل پر حملے کیے گئے جن کے نتیجے میں 9 افراد زخمی ہوگئے۔بندر عباس میں ایک مواصلاتی ٹاور کو بھی نشانہ بنایا گیا، جس کے نتیجے میں علاقے میں بجلی کی فراہمی متاثر ہے، حملہ ایک پہاڑی پر قائم مواصلاتی ٹاور پر کیا گیا۔ایران شہر میں ایئرپورٹ کے اطراف 3 دھماکے ہوئے، جبکہ ایک میزائل ایئر پورٹ پر لگا، کہورستان گاؤں کے قریب اور شور دریا پر 2 پلوں پر امریکی فورسز نے حملے کیے۔ایران کے علاقے بندر خمیر میں ایک پل کو مبینہ طور پر امریکی حملے کا نشانہ بنایا گیا ہے، نشانہ بنایا گیا پل ایک اہم راستہ ہے جو بندر عباس اور لار کے درمیان آمد و رفت کو ممکن بناتا ہے۔ایرانی میڈیا کے مطابق امریکی فوج نے شہری انفراسٹرکچر کو نشانہ بنایا ۔امریکی فضائیہ نے ایرانشہر ائیرپورٹ ، بندرعباس ، بندر خمیر ، اہواز اور بوشہر میں حملے کیے اور 3 پل تباہ کردیے۔ایرانی میڈیا کا کہنا ہے کہ بندرعباس میں رہائشی عمارت، کمیونیکیشن ٹاور، ریلوے سٹیشن پر بھی حملہ کیا گیا ۔ بندر عباس کے مختلف علاقوں میں بجلی کی فراہمی بھی معطل ہوگئی جبکہ بوشہرمیں بحری اڈوں کو بھی نشانہ بنایا گیا۔ایرانی میڈیا کے مطابق امریکی حملوں میں7 افراد جاں بحق اور 9 زخمی ہوئے،امریکی میڈیا کے مطابق امریکی فوج نے خلیج فارس میں سپر ٹینکر پر بھی حملہ کیا، امریکی سینٹرل کمانڈ کا کہنا ہے سپر ٹینکر پر حملہ ایران کے آئل ایکسپورٹ ٹرمینل کے قریب کیا گیا۔امریکی میرینز نے ایک جہاز کی چیکنگ کی، جبکہ 3 بحری جہازوں کو رخ موڑنے پر مجبور کر دیا، ایران نے بھی کویت اور بحرین میں امریکی فوجی اڈوں پر جوابی حملے کیے ہیں۔امریکی سینٹرل کمانڈ( سینٹکام) نے ایکس پر بیان جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ مسلسل چھٹی رات ایران پر حملوں کی کارروائی مکمل کر لی، حملوں میں ایرانی فوجی تنصیبات، ساحلی نگرانی کے مراکز کو نشانہ بنایا، ایران کے فضائی دفاعی نظام اور لاجسٹک تنصیبات کو بھی نشانہ بنایا گیا۔

تبصرے بند ہیں.