بھارتی عدالت نے دپیکا اور رنویر کی نئی فلم ”رام لیلا“ کو ریلیز کرنے سے روک دیا

بھارت کی ایک عدالت نے مذہبی جذبات مجروع کرنے پر دپیکا پڈوکون اور رنویر سنگھ کی نئی فلم ”رام لیلا“ کو ریلیز کرنے سے روک دیا۔ بھارتی میڈیا کے مطابق دہلی کی مقامی عدالت میں ہندؤوں کی ایک تنظیم ’’پربھو دھرمک رام لیلا‘‘ کی جانب سے دائر درخواست میں موقف اختیار کیا گیا تھا کہ سنجے لیلیٰ بھنسالی کی فلم ”رام لیلا“ کا نام ہندؤں کے ساتویں بھگوان”رام “ کی زندگی کی ایک کہانی سے ماخوز ہے جس میں وہ برائی کے خلاف لڑتے ہیں تاہم فلم میں تشدد، بیہودگی اور فحش مناظر سے بھگوان رام کے ماننے والوں کے جذبات مجروع کئے گئےہیں، اس لئے عدالت سے استدعا ہے کہ وہ مذکورہ فلم کے پروڈیوسر کو اس کا نام تبدیل کرنے کا حکم دیں، فریقین کے موقف سننے کے بعد عدالت نے کیس کے فیصلے تک فلم کو سینما گھروں میں ریلیز کرنے سے روک دیا ہے۔ واضح رہے کہ عدالت کی جانب سے فلم کی ریلیز کو روکنے کا حکم ایسے وقت دیا گیا ہے جب کہ 2 روز بعد 15 نومبر کو فلم بھارت سمیت دنیا بھر کے سینما گھروں میں کی زینت بننے جارہی تھی۔ اس سے قبل دہلی ہائی کورٹ نے فلم پر پابندی لگانے کی درخواست کو مسترد کرتے ہوئے فلم کے خلاف درخواست دائر کرنے والی این جی او پر 50 ہزار روپے جرمانے عائد کیا تھا

تبصرے بند ہیں.