بچپن سے مادھوری ڈکشٹ کا مداح ہوں، سوشانت سنگھ

بالی وڈ اداکار سوشانت سنگھ اداکارہ مادھوری ڈکشٹ کے پرستار نکلے ۔ اداکارہ مادھوری ڈکشٹ کے لیے اپنی پسندیدگی کا اظہار اداکار سوشانت سنگھ نے ایک بھارتی ٹی وی چینل کے ریالٹی شو ‘‘ جھلک دکھا جا ‘‘ میں کیا۔ جہاں وہ اپنی نئی فلم ’’ شدھ دیسی رومانس‘‘ کی تشہیر کے لیے آنے ہوئے تھے ان کے ہمراہ پرنیتی چوپڑا نے بھی شو میں شرکت کی ۔ اداکار شوشانت نے کہاکہ وہ بچپن سے مادھوری کے مداح ہیں اور ان کے گانوں پر ناچتے ہیں آج وہ مادھوری کو اپنی نئی فلم شدہ دیسی رومانس کے گانوں پر نچانے آئے ہیں ۔ سوشانت ، پرنیتی اور مادھوری نے فلم کے گانوں پر اکٹھے پرفارمنس بھی پیش کی جس سے شرکاء بے حد محظوظ ہوئے ۔ مادھوری نے اس موقع پر سوشانت کی اداکاری نے اس موقع پر سوشانت کی اداکاری کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ سوشانت بہترین اداکارانہ صلاحیتوں کے مالک ہیں۔

تبصرے بند ہیں.