برطانوی رئیلٹی اسٹار سوفی اینڈرٹن نے 10لاکھ پاؤنڈ منشیات پر اڑا دیے

برطانوی رئیلٹی شوبگ برادر سے شہرت حاصل کرنیوالی رئیلٹی اسٹار سوفی اینڈرٹن نے 10لاکھ پاؤنڈ منشیات پر اڑا دیے ۔ برطانوی ذرائع ابلاغ کے مطابق ایک انٹرویو میں انھوں نے اعتراف کیا کہ وہ گذشتہ 13 سال سے روزانہ 8گرام کوکین استعمال کر رہی ہیں جس کی خریداری پراب تک وہ 10لاکھ پاؤنڈ خرچ کر چکی ہیں۔انھوں نے کہاکہ انھیں اتنی بڑی رقم ضائع کرنے کا افسوس ہے ۔ انھوں نے مزید بتایا کے وہ گذشتہ 3سال سے گمنامی کی زندگی گزاررہی ہیں کیونکہ شوبز کی دنیا میں دوبارہ آمد پر انھیں منشیات کی لت میں شدت کا خطرہ ہے ۔

تبصرے بند ہیں.