دپیکا پڈوکون ہالی ووڈ فلم میں کام کریں گی

دپیکا پدوکون کی چنائے ایکسپریس نے تو کمائی کے سبھی سگنلز کو توڑ دیا ہے اور اس وقت وہ ہاٹ کیک بن گئی ہیں۔ خبر گرم ہے کہ مشرقی حسن سے مالا مال اداکارہ کو ہالی وڈ مووی میں بھی کاسٹ کیا جارہا ہے۔ اس سال پہلے ’ ریس ٹو‘ سے سب اداکاراؤں کو پیچھے چھوڑا اور پھر یہ جوانی ہے دیوانی سے سب کا قرار لوٹا اوراب چنائے ایکسپریس سے توڑ ڈالے اگلے پچھلے سبھی ریکارڈز۔ دپیکا پدوکون نے کردیا ہے واضح کہ وہ سو کروڑ روپے کی بزنس کرنے والی فلموں کی اکلوتی اداکارہ ہیں۔ ا ب ایسے میں ملی ہے یہ خبر کہ دلی والی گرل نے ہالی وڈ مووی فاسٹ اینڈ فوریس کی اگلی سیریز کے لیے آڈیشن بھی دے دیا ہے۔

تبصرے بند ہیں.