ایمان علی انٹرنیشنل فیسٹیولز کیلیے بننے والی آرٹ فلم میں مرکزی کردار نبھائینگی
لاہور: پاکستان کی سپرماڈل اوراداکارہ ایمان علی بیرون ممالک منعقد ہونیوالے انٹرنیشنل فلم فیسٹیولزکے لیے بنائی جانیوالی آرٹ فلم میں مرکزی کرداراداکریں گی۔ فلم میں ایمان علی کے مد مقابل فہد مصطفی مرکزی کردارادا کررہے ہیںجب کہ دیگرفنکاروں میں صنم سعید اورمنظرصہبائی شامل ہیں۔ فلم کے ہدایتکار انجم شہزاداورمصنف سرمد صہبائی ہیں۔ واضح رہے کہ فلم کی شوٹنگ ان دنوں کراچی میں جاری ہے اورمختلف لوکیشنز پر عکسبندی تیزی سے ہورہی ہے۔ جہاں ایمان علی اورفہد مصطفیٰ پر سین عکسبند کیے جارہیں توکبھی منظرصہبائی اورصنم سعید کو فلمبند کیا جارہا ہے۔ ساحل سمندر اورخوبصورت عمارتوں کے درمیان عکسبندی جونہی شروع ہوتی ہے تومعروف فنکاروںکی ایک جھلک دیکھنے والوںکا ہجوم لگ جاتاہے۔ فلم سائن کرنے کے لیے میری اولین شرط فلم کا اسکرپٹ اوراپنا کردار ہوتا ہے۔ ویسے توفلم کے مصنف سرمد صہبائی ہیں جو کسی تعارف کے محتاج نہیں ہیں۔ انھوں نے ہمیشہ ہی ایسے موضوعات پرکہانیاں لکھی ہیں جو معاشرے کے مسائل کی عکاسی کرتے ہیں۔ جونہی مجھے فلم کااسکرپٹ ملا تومیں نے کام کرنے کی حامی بھرلی۔ یہ کمرشل نہیں بلکہ آرٹ فلم ہے جس کوخاص طورپردنیا کے بیشترممالک میں ہونے والے فلم فیسٹیولزکے لیے تیارکیا جا رہا ہے۔ فلم کی کہانی بہت ہی منفرد ہے لیکن اس کے بارے میں بتانے کی اجازت نہیں ہے۔ انھوں نے کہا کہ جہاں تک بات میرے دوسرے پراجیکٹس کی ہے تو انٹرنیشنل برانڈز کے شوٹس، ٹی وی کمرشلزاورفلموں میںاداکاری کا سلسلہ جاری ہے۔ یہ بات توسب جانتے ہیں کہ میں تعداد پرنہیں بلکہ معیارکوترجیح دیتی ہوں۔ میں نے اپنے کیرئیر کے دوران جو بھی کام کیا وہ بہت معیاری تھا۔ جس کی وجہ سے میرے کام کی تعداد کم ہے۔ اکثرمیرے چاہنے والے کسی تقریب میں ملتے ہیں تووہ یہی سوال پوچھتے ہیںکہ میں کم، کم دکھائی دیتی ہوں تومیرا بس ایک ہی جواب ہوتاہے کہ اچھا کام جب بھی آفرکیا جاتا ہے تومیں ضرور کام کرتی ہوں۔ جہاں تک بات بالی وڈ کی ہے توآفرزہوتی رہتی ہیں مگرمیں اپنی شرائط پرکام کرنے کوترجیح دیتی ہوں۔
تبصرے بند ہیں.