ایشوریہ اور ابھیشک پر فلمایا گانا ہالی ووڈ مووی ’پلینز‘ میں شامل

ممبئی: بالی ووڈ اداکارہ ایشوریا رائے اور ابھشیک بچن پر فلمایا فلم گرو کا گانا ’’تیرے بنا‘‘ ہالی وڈ اینی میٹڈ مووی پلینز میں شامل کرلیا گیا ہے۔ اس گانے کے کمپوزر اکیڈمی ایوارڈ یافتہ اے ار حمان تھے یہ گیت ہالی وڈ والوں کو اس قدر پسند ایا ہے کہ انھوں نے اینی میٹڈ مووی پلینز کا حصہ بنادیا تیرے بنا کا انداز فلم بین اس وقت دیکھیں گے جب فضا میں اڑتے جہاز تاج محل کے اوپر سے گزریں گے۔ پلینز آج بھارت اور قریبی ملکوں میں ریلیز کردی گئی ہے اور عام خیال یہی ہے کہ اس گانے سے مووی میں جیسے اورجان آجائے گی۔

تبصرے بند ہیں.