کرداروں کی یکسانیت سے فنکار بھی پریشان ہیں‘ عائشہ ثناء

لاہور: نامور اداکارہ و کمپیئر عائشہ ثناء نے کہا ہے کہ کرداروں کی یکسانیت سے ناظرین ہی نہیں فنکار بھی پریشان ہوجاتے ہیں۔ اچھا اسکرپٹ کسی بھی ڈرامے کی مضبوط بنیاد ہوتا ہے جو بعد میں کامیابی کاضامن بنتا ہے ‘میری کوشش ہوتی ہے کہ ایسا کردار نبھائوں جو میری شخصیت سے میل کھاتا ہو۔ ہمیں آج یہ نہیں سوچ لینا چاہیے کہ ہماری ڈرامہ انڈسٹری اپنے عروج پر ہے بلکہ ہمیں اسے بر قرار رکھنے کے لیے مزید محنت کرنا ہو گی جسکے لیے تحریروں پر خاص توجہ دینا ہو گی ۔ انھوںنے کہا کہ جہاں کامیابی حاصل کرنا مشکل امر ہے وہیں اسے بر قر ار رکھنا اس سے بھی مشکل مرحلہ ہوتا ہے۔

تبصرے بند ہیں.