سونالی باندرے کو1994 میں پہلی فلم ’’آگ‘‘ سے شہرت ملی

کراچی: بالی ووڈ ادکارہ سونالی باندرے سلور اسکرین پر ایک کامیاب اداکارہ کے طور پر جانی جاتی ہیں انھوں نے سو سے زائد فلموں میں ادکاری کا مظاہرہ کیا۔ وہ تیلگو، مراٹھی، تامل اور ہندی فلموں کی معروف ادکارہ کے طور پر شہرت رکھتی ہیں بطورماڈل انھوں نے شو بز کی دنیا میں قدم رکھا،ان کا بطور ماڈل انتخاب اسٹار ڈسٹ ٹیلنٹ سرچ سے ہوا جس کے بعد انھوں نے مختلف پروڈکٹ میں برانڈ ایمبیسٹر کام کیا۔ 1994 میں انھیں فلم ’’آگ‘‘ میں کام کرنے کا موقع ملا جس کے ہیرو گووندہ تھے، انھیں پہلی ہی فلم سے شہرت حاصل ہوئی جب کہ فلم ’’دل جلے‘‘ جو1996میں ریلیز کی گئی درمیانہ درجہ کی فلم ثابت ہوئی ، عامر خان کے ساتھ ان کی فلم ’سرفروش‘ ایک کامیاب فلم تھی جسکے بعد ان کی فلم’ زخم‘ اور’ڈپلیکیٹ‘ بھی کامیاب رہیں، سونالی 1975کو بھارت کے شہر مہاراسٹر میں پیدا ہوئیں، سونالی کا شمار ان اداکارائوں میں ہوتا کہ جنھوں نے اپنے فلمی کیرئیر میں بھارت کے تمام مشہور خانز ہیروز کے ساتھ کام کیا۔ان میں شاہ رخ خان، عامر خان، سلمان خان، سیف علی خان شامل ہیں جب کہ اجے دیوگن، سنجے دت، انیل کپور،سنیل شٹھی،اکشے کمار بھی ان کے ساتھ بطور ہیرو شامل رہے ہیں،ان کی مشہور فلموں میں آگ، ناراض، غدار، ترازو، قیمت، ہم سے بڑھ کر کون، میجر ساحب، دل ہی دل میں، جس دیش میں گنگا بہتی ہے، لجا، لو کے لیے کچھ بھی کرے گا، چوری چوری جب کہ2013میں ان کی فلم ون سپون اے ٹائم ان ممبئی شامل ہے، سونالی بیندرے نے 50ویں فلم فئیر ایوارڈ میں میزبانی کے فرائض انجام دیئے جب کہ وہ 4بار انڈین آئیڈل میں بطور جج بھی فرائض انجام دے چکی ہیں جب کہ انھوں نے متعدد ٹیلی ویژن شوز میں بھی بطور کمپئیر کامیاب رہی ہیں۔ سونالی نے 2002میں فلم ڈائریکٹر گولڈی بہل سے شادی کرلی ان کا ایک بیٹا ہے،ان کا کہنا ہے میں نے فلم انڈسٹری کو خیر باد نہیں کہا بلکہ گھریلو ذمے داریوں کی وجہ سے زیادہ کام نہیں کرپارہی ہوں لیکن جب بھی کوئی اچھا کردار ملے گا ضرور کام کروں گی کیونکہ میری شناخت فلم انڈسٹری جس کی وجہ سے مجھے دنیا بھر میںشہرت اور مقبولیت ملی فنکاروں نے ہمیشہ میری حوصلہ افزائی کی مجھے ان سے بہت کچھ سیکھنے کا موقع ملا،سونالی بیندے کا فلمی سفر بہت کامیابی سے جاری رہا انھوں نے کرداروں کے معاملہ بہت محتاط رویہ اختیار کیا ہمیشہ اپنی پسند کے مطابق کرداروں کا انتخاب کیا یہی وجہ ہے کہ وہ آج بھی ان منفرد کردراروں کی وجہ سے پہچانی جاتی ہیں۔

تبصرے بند ہیں.