اولاد کو خواتین کی عزت اور احترام سکھانا والدین کی ذمہ داری ہے، شاہ رخ خان

ممبئی: بالی ووڈ کے سپر اسٹار شاہ رخ خان نے کہا ہے کہ والدین کی ذمہ داری ہے کہ وہ اپنے بیٹوں کو خواتین کی عزت اور ان کا احترام کرنا سکھائیں۔ بھارتی میڈیا کو اپنے انٹرویو میں شاہ رخ خان نے کہا کہ خواتین کی سلامتی و تحفظ کا مسئلہ صرف بھارت کا ہی نہیں بلکہ پوری دنیا کا ہے، آج ہمیں اس بات کی ضرورت پہلے سے کہیں زیادہ ہے کہ ہم اپنے بچوں کو خواتین کا احترام اور ان کے ساتھ برتاؤ کے طور طریقے سکھائیں اور اس سلسلے میں ہمیں اپنے گھروں سے پہل کرنا ہوگی۔ کنگ خان کا کہنا تھا کہ وہ اپنے بیٹے سے ہمیشہ کبھی کسی لڑکی وہ بہن ہو یا راہ چلتی خاتون کا دل نہ توڑنے اور اس کے ساتھ شرافت سے پیش آنے کی تلقین کرتے ہیں، وہ اسے یہ بھی باور کراتے ہیں کہ اگر وہ کسی عورت کے ساتھ ناانصافی کا مرتکب ہوا تو اس کے ماں اور باپ سے اسے کبھی معاف نہیں کریں گے، پورے ملک میں یہ رجحان فروغ پانا چاہئے تاکہ خواتین کی سلامتی ممکن ہوسکے۔

تبصرے بند ہیں.