مانع حمل کونڈم کے اشتہار میں کام کرکے کچھ غلط نہیں کیا، متھیرا

کراچی: ٹی وی شو کی میزبانی سے اپنے کیریئر کا آغاز کرنے والی اور گزشتہ دنوں مانع حمل “جوش کونڈوم” کے اشتہار سے شہرت کی بلندیوں کو چھونے والی متھیرا کا کہنا ہے کہ انہوں نے مانع حمل کونڈم کے اشتہار میں کام کرکے کچھ غلط نہیں کیا کیونکہ کسی کو تو یہ کام کرنا تھا۔  متھیرا نے پیمرا کی جانب سے بعد میں پابندی کا شکار ہونے والے اشتہار میں کام کرنے کا دفاع کرتے ہوئے کہا کہ ان کے خیال میں “جنسی تعلیم” کا حصول ضروری ہے، میں نے جو کام کیا ہے وہ کسی تو کرنا تھا۔ انہوں نے کہا کہ ایسا معاشرہ جہاں “فحش فلمیں” دیکھنا غلط نہیں وہاں ایک مانع حمل کونڈم کے اشتہار کو غلط قراردیا جاتا ہے جو کہ نابالغ سوچ کا عکاس ہے۔ اشتہار میں کام کرنے پر سوشل ميڈیا پر شدید تنقید کا نشانہ بننے والی متھیرا کا کہنا تھا کہ اگر کسی اشتہار میں کوئی خاتون کیچپ میں پوری انگلی ڈبو کر اپنے منہ ڈالتی ہے تو وہ اشتہار کسی کو غلط نہیں لگتا لیکن جہاں بات کونڈم کی کی جائے تو لوگ اس پر اعتراض کرنا شروع کر دیتے ہیں جو کسی بھی لحاظ سے درست نہیں ہے، جس اشتہار کو بے ہودہ قرار دیا گیا ہے اس کا مقصد ایک ایسے ملک جہاں کی آبادی تیزی سے بڑھ رہی ہے میں اس حوالے سے عوامی خدمت کا پیغام پہنچانا تھا، میں نے اشتہار ميں اپنا پیغام واضح طور پر دے دیا ہے، عوام کو چاہیے کہ وہ آبادی کو کنٹرول کرنے کے لیے سنجیدگی سے سوچیں اور میرا خیال ميں یہ پیغام دے کر میں نے درست کام کیا۔ تنقید کے حوالے سے پوچھے گئے سوال پر متھیرا نے کہا کہ وہ لوگوں کی تنقید کا برا نہیں مناتی اور اب کا دفاع کرنا سیکھ گئی ہیں، لوگوں کے خیال ميں اپنے بارے میں بےہودہ باتیں سننا آسان ہوگا لیکن ایسا نہیں ہے ، انسان کتنا ہی بے حس کیوں نہ ہو اسے اس قسم کی تنقید کا سامنا کرنا سیکھنا پڑتا ہے ۔ واضح رہے کہ متھیرا رواں سال پاکستان کی سب سے بڑی اور معروف اداکار و ہدایتکار ہمایوں سعید کی فلم “میں ہوں شاہد آفریدی” میں آئٹم سانگ میں پرفارم کرتی بھی نظر آئیں گی۔ متھیرا کا کہنا ہے کہ انہوں نے فلم کے گانے میں کام کرنے کو کافی انجوائے کیا اور یقینا یہ گانا بالی ووڈ چارٹ پر بھی مقبولیت کے ریکارڈ قائم کرے گا۔

تبصرے بند ہیں.