Latest National, International, Sports & Business News

اداکار شفیع محمد شاہ کی برسی خاموشی سے گزرگئی

ممتاز اداکارشفیع محمد شاہ کی برسی خاموشی سے گزرگئی شہرقائدکے کسی بھی ادارے نے ان کی یادمیں تعزیتی ریفرنس کا انعقاد نہیں کیا۔ سوسے زائدکرداروں کو مختلف ڈراموں میں نبھانے والے اداکارشفیع محمدشاہ 2007میں اس جہان فانی سے کوچ کرگئے تھے مرحوم کو ان کی خدمات کے اعتراف میں حکومت پاکستان نے پرائڈ آف پرفارمنس سے بھی نوازا تھا۔اداکار شفیع محمد شاہ کی برسی کے موقع پرفنکاروں کاکہنا ہے کہ شفیع انتہائی نیک نرم دل انسان تھے دوسروں کے کام آناان کے لیے باعث فخرہوتا تھا اپنے فنی کئیرئیر میں انھوں نے جتنا بھی کام کیا اس کی مثال نہیں ملتی مگرپاکستان میں فنکاروں کے ساتھ بے حسی کے رویئے کی مثال آج بھی ماضی کی طرح قائم ہے ہمارے ہاں میڈیاایک واحد ذریعہ ہے جس سے لوگوں کویہ معلوم چل جاتاہے کہ کون کب پیداہوااورکب کس کی برسی ہے مگر سرکاری سطح پرانھیں نہ ہی کبھی یادکیاجاتاہے نہ ہی ان کے لیے کوئی تقریب کااہتمام ہوتاہے۔

تبصرے بند ہیں.