عید پر کسی بھارتی فلم کی نمائش نہ کرنے کا فیصلہ

کراچی: ملک بھر میں اس سال عید کے موقع پر کوئی بھارتی فلم نمائش کے لیے پیش نہیں کی جائے۔ اس بات کی کوشش کی جارہی ہے کہ پاکستانی فلم بینوںکو صرف پاکستانی فلمیں دیکھنے کو ملیں، یہ بات مانڈوی والا انٹرٹینمنٹ کے ڈائریکٹر نواب حسن صدیقی نے گفتگو کرتے ہوئے کہی، سنیما مالکان کے اس فیصلے پر پاکستانی فلم سازوں اور فنکاروں نے خیر مقدم کرتے ہوئے کہا کہ کہ اگر ہم بھارتی فلموں کی نمائش کم سے کم کریں اور اپنی ملک میں بننے والی فلموں کی زیادہ سے زیادہ حوصلہ افزائی کریں تو آنے والے دنوں ہمارے ملک کے سنیماؤں پر صرف پاکستانی فلموں کا راج ہوگا۔اس سال عید پر ریلیز ہونے والی تین پاکستانی فلموں میں رفیق شہزاد کی فلم’’ عشق خدا‘‘ ہمایوں سعید کی فلم ’’میں ہوں شاہد آفریدی‘‘ اور آمنہ شیک کی فلم ’’جوش‘‘ شامل ہیں لیکن سنیما مالکان اپنے موقف پر ڈٹ گئے،ان کا کہنا ہے کہ ہم نے پاکستانی پروڈیوسر، ڈائریکٹر اور فنکاروں سے کمیٹمنٹ کرچکے ہیں اور ان کو اس بات کی یقین دہانی کر دی ہے کہ ہم اس سال کسی بھی بھارتی فلم کو ریلیز نہیں ہونے دیں گے ہم اپنے اس فیصلے پر قائم ہیں، حالانکہ ہم پر بہت دباؤ لیکن سنیما مالکان کی سوچ میں یہ تبدیلی آئی کہ اب ہم ملک میں بننے والی فلموں کی زیادہ سے زیادہ حوصلہ افزائی کریں گے، عید پر ریلیز ہونے والی پاکستانی فلم’’ جوش‘‘ کا پریمئر شوا،اس فلم میںمحب مرزا، آمنہ شیخ،خالد ملک نے اہم کرئے ہیں۔

تبصرے بند ہیں.