Latest National, International, Sports & Business News

پاک بھارت سرحدوں پر کشیدگی سے فنکار تشویش میں مبتلا

پاکستان اور بھارت کے درمیان سرحدوں پر کشیدگی کے بعد دونوں ممالک کے درمیان تعلقات میں سرد مہری کے بعد فنکاروں کو شدید تشویش میں مبتلا کردیا ہے۔ ان دنوں بہت سے پاکستانی فنکا ر بھارتی فلموں اور ٹیلی ویژن پر کام کررہے ہیں، جبکہ بھارت کے متعدد فنکار جو پاکستان کا دورہ کرنیوالے تھے انھوں نے حالات کے پیش نظرفی الحال پاکستان نہ آنے کا فیصلہ کیا ہے جب کہ بھارتی فلموں اور ٹیلی ویژن پر کام کرنے والے پاکستان اداکاروں نے بھی کشیدہ صورتحال کی وجہ سے بھارت جاکر کام کرنے کا اپنا فیصلہ موخر کردیا ہے۔ ان دنوں بولی فلموں میں پاکستانی گلوکار،راحت فتح علی، علی ظفر جب کہ سارہ لورین، عمائمہ ملک، جبکہ مزاحیہ ادکار شکیل صدیقی، علی حسن عرفان ملک، کاشف خان، وکی اور دیگر فنکار مختلف ٹی وی چینلز اور فلموں کی ریکارڈنگ میں حصہ لینے کے لیے بھارت آتے جاتے رہے ہیں لیکن موجودہ صورتحال میں میں وہ کوئی رسک لینے کے لیے تیار نہیں۔

تبصرے بند ہیں.