لاہور میں رائل نیوز کے سینئر نیوز ایڈیٹراور صحافی غلام مرتضی حرکت قلب بند ہونے سے انتقال کر گئے ۔

مرحوم غلام مرتضی 7سال سے رائل نیوز میں بطور سینئر نیوز ایڈیٹرانتہائی ایمانداری اور خوش اصلوبی سے اپنی خدمات سرانجام دے رہے تھے ۔وہ ایک سنجیدہ صحافی ہونے کیساتھ ساتھ دوسروں کے لیے درد رکھنے والے انسان تھے ،مرحوم مختلف اخبارات میں بھی بطور سب ایڈیٹر فرائض سرانجام دیتے رہے ۔چیئرمین رائل نیوز میاں عبدالغفور وٹو سمیت رائل نیوز کی تمام ٹیم اور تمام صحافتی تنظیموں نے انکی موت پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے انکی موت کو شعبہ صحافت میں بہت بڑا خلا قرار دیا ہے۔اللہ ان کے درجات کو بلندکرے۔ آمین

تبصرے بند ہیں.