Latest National, International, Sports & Business News

ممتازکلاسیکل گائیک استاد سلامت علی خان کے انتقال کو بارہ برس بیت گئے

شام چوراسی گھرانے نے کلاسیکی موسیقی میں یوں تو کئی عظیم گائک پیدا کئے ہیں لیکن جومقام استاد سلامت علی خان کو حاصل ہے وہ کسی اور گلوکار کو نصیب نہیں ہو سکا۔ قیام پاکستان کے وقت استاد سلامت علی خان بھارتی حکومت کی پرکشش مراعات کے باوجود لاہور آگئے اور انہوں نے اپنے بڑے بھائی استاد نزاکت علی خان کے ساتھ پوری دنیا میں کلاسیکی موسیقی کو پھیلا یا۔ ان کی لازوال خدمات پر حکومت پاکستان نے انہیں تمغہ حسن کارکردگی اور تمغہ امتیاز سمیت دیگر ایوارڈز سے نوازا۔ کلاسیکی موسیقی کے قدر دان استاد سلامت علی خان کو نئے دور کا تان سین کہ کربھی انھیں خراج عقیدت پیش کرتے ہیں

تبصرے بند ہیں.