بھارتی اداکارہ منیشا کوئرالہ نے ایک مرتبہ پھر فلموں میں قسمت آزمائی کا فیصلہ کیا ہے

ممبئی: بالی ووڈ اداکارہ منیشا کوئرالہ کینسر کے علاج کے بعد امریکہ سے بھارت واپس پہنچ گئیں ہیں اور انہوں نے پھر سے فلموں میں اداکاری کا فیصلہ کیا ہے۔ منیشا کوئرالہ دسمبر میں امریکہ گئی تھیں جہاں ان کا کینسر کا علاج کیا گیا۔ وہ 26 جون کو بھارت واپس پہنچ گئیں۔ اس موقع پر اپنے کیریئر کے حوالے سے منیشا نے کہا کہ میں ان دنوں فارغ وقت کو انجوائے کر رہی ہوں۔ انہوں نے کہا کہ میرے پاس فلموں میں کام کی آفرز ہیں تاہم اکتوبر سے پہلے اس حوالے سے کام شروع نہیں کروں گی۔

تبصرے بند ہیں.