Latest National, International, Sports & Business News

فلم انڈسٹری کی بحالی کیلیے اسلام آباد میں اکیڈمی قائم کی جائے گی

وزارت اطلاعات ونشریات وقومی ورثہ نے ملکی فلم انڈسٹری کی بحالی کے لیے اسلام آباد میں عالمی معیار کی فلم اکیڈمی قائم کرنے کے لیے جامع حکمت عملی تیارکرلی جس کے تحت گارڈن ایونیو شکر پڑیاں اوپن ایئرتھیٹر سے ملحقہ 60 ایکٹرزمین پرنیشنل فلم اکیڈمی کا قیام عمل میں لایا جائے گا۔ پاکستان نیشنل کونسل آف آرٹس کے ذرائع سے معلوم ہواکہ گزشتہ دورمیں فلم اکیڈمی کی تعمیرکے لیے وزارت قومی ورثہ نے پی سی ون کی منظوری دی تھی لیکن سی ڈی اے کی طرف سے پروجیکٹ کے لیے زمین الاٹ نہ کرنے کی وجہ سے اس منصوبے کوسردخانے میں ڈال دیاگیا تھا۔وزارت قومی ورثہ کے وزارت اطلاعات میں ضم ہونے کے بعد منصوبے کے پی سی ون کو دوبارہ پلاننگ اینڈ ڈیولپمنٹ کوارسال کردیا گیا۔ وزارت کے ذیلی ادارے پاکستان نیشنل کونسل آف آرٹس نے متعلقہ پروجیکٹ پردوبارہ کام کے آغازکے لیے وزارت کے حکام کوآگاہ کیا،اس ضمن میںنیشنل فلم اکیڈمی کا پروجیکٹ دوبارہ شروع کرنے کا فیصلہ کرلیا۔

تبصرے بند ہیں.