Latest National, International, Sports & Business News

چیئرمین نیب کا تقرر: نواز شریف اپوزیشن لیڈرسے مشاورت کے پابند

اسلام آباد: نومنتخب وزیراعظم نوازشریف کوسپریم کورٹ فیصلے کی روشنی میںچیئرمین نیب کی تقرری کے لیے اپوزیشن لیڈرکے ساتھ جلدمشاورت کاعمل مکمل کرناہوگا بصورت دیگرسپریم کورٹ سے چیئرمین نیب تقرری عملدرآمدکیس کے نوٹس آسکتے ہیں۔ سپریم کورٹ کے…

حیدرآباد میں پرانی دشمنی پر فائرنگ، 4 بھائی جاں بحق، ایک شخص زخمی

حیدرآباد: عدالت جانے والے 4 بھائیوں کومخالفین نے فائرنگ کر کے قتل کردیا جس کے بعد علاقے میں کشیدگی پھیل گئی اس دوران مشتعل افراد نے دکانیں اورکاروباربند کرادیں۔ حیدرآباد کے علاقے حسین آباد میں کچھ عرصےقبل عباسی برادری کے 18 سال کے نوجوان…

پشاورمیں 10 سالہ طالب علم کو تاوان کیلئے اغوا کرنے والا ٹیچرساتھیوں سمیت گرفتار

پشاور: پولیس نے چند روز قبل اغوا کئے جانے والے 10 سال کے طالب علم کوبازیاب کر کے اسے ٹیوشن پڑھانے والے ٹیچر سمیت اس کے 4 ساتھیوں کو بھی گرفتار کرلیا۔ اے ایس پی شرقی نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے بتایا کہ 14 اپریل 2013 کو 10 سال کا مغوی تنویر…

بل گیٹس نے خیبر پختونخوا میں انسداد پولیو مہم کیلئے عمران خان سے مدد طلب کرلی

اسلام آباد: دنیا کی سب سے بڑی سافٹ ویئر کمپنی مائیکرو سافٹ کے بانی بل گیٹ نے صوبہ خیبر پختونخوا میں پولیو رضاکاروں پر مسلسل حملوں کے بعد پروگرام کو جاری رکھنے کے لیے پاکستان تحریک انصاف کے چیرمین عمران خان سے مدد طلب کر لی۔ بل گیٹس نے اس…

بیٹے کے قتل کیس کے دوران ’’دیت‘‘ یا ’’معافی‘‘ کی کوئی بات نہیں کی، والد شاہ زیب

کراچی: مقتول شاہ زیب کے والد ڈی ایس پی اورنگزیب نے کہا ہے کہ کیس کے دوران ’’دیت‘‘ یا ’’معافی‘‘ کی کوئی بات نہیں کی تاہم کیس کے دوران ہم پر شدید دباؤ تھا۔ شاہ زیب قتل کیس کے فیصلے کے بعد اپنی رہائش گاہ پر میڈيا سے بات کرتے ہوئے ڈی ایس پی…

25 رکنی وفاقی کابینہ نے حلف اٹھا لیا

اسلام آباد: وفاقی کابینہ میں شامل 25 وزرا اور وزرائے مملکت نے اپنے عہدوں کا حلف اٹھا لیا، کابینہ میں پنجاب سے19، سندھ سے3، بلوچستان سے2 اور خیبرپختونخواسے ایک وزیر شامل ہے جب کہ کابینہ میں 2 مشیر اور 2 معاون خصوصی بھی شامل کئے گئے ہیں۔…

شاہ زیب قتل کیس؛ ملزم شاہ رخ جتوئی اور سراج تالپور کو سزائے موت سنا دی گئی

کراچی: انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت نے شاہ زیب قتل کیس کے مرکزی ملزم شاہ رخ جتوئی اور سراج تالپور کو سزائے موت جبکہ سجاد تالپور اور غلام مرتضیٰ لاشاری کو عمر قید کی سزا سنا دی، عدالت نے چاروں مجرموں پر5،5 لاکھ روپے جرمانہ عائد کرنے کے…

جب پیپلزپارٹی پیسہ بنا رہی تھی توشہبازشریف ترقیاتی کاموں میں لگے ہوئے تھے،عبدالقدیرخان

لاہور: ایٹمی سائنس دان ڈاکٹر عبدالقدیر خان نے کہا ہے کہ جب پیپلز پارٹی پیسہ بنا رہی تھی تو شہباز شریف ترقیاتی کاموں میں لگے ہوئے تھے۔ ڈاکٹر عبدالقدیر خان اپنے اسپتال کی چندہ مہم کے دوران مینار پاکستان پر خطاب کرتے ہوئے کہا کہ توانائی بحران…

متروکہ وقف املاک کیس؛ عدالت کا 2نجی کمپنیوں کو 98 کروڑ 60 لاکھ روپے واپس کرنے کا حکم

اسلام آ باد: متروکہ وقف املاک کیس کی سماعت کے موقع پر سپریم کور ٹ نے 2 نجی رئیل اسیٹیٹ کمپنیوں کو دس جون تک 98 کروڑ 60 لاکھ روپے واپس کرنے کا حکم دے دیا، عدم تعمیل پر گرفتار ی اور قانونی کارروائی کی جائے گی۔ چیف جسٹس افتخار محمد چوہدری کی…

لاہورمیں خسرہ سے متاثرہ مزید 2 بچےجاں بحق ، پنجاب میں تعداد 145 ہوگئی

لاہور: شہر میں خسرہ سے متاثرہ مزید 2بچےجاں بحق ہوگئے جس کے بعد لاہورمیں خسرہ کی وبا سے جاں بحق بچوں کی تعداد 85اور پنجاب بھر میں145 ہوگئی۔ پنجاب میں خسرہ سے ہلاکتیں بڑھتی جارہی ہیں ، لاہور کے 2 مختلف اسپتالوں میں آج خسرہ سےمزید 2 بچےجاں بحق…