Latest National, International, Sports & Business News

شہباز شریف نے تیسری مرتبہ وزیر اعلیٰ پنجاب کے عہدے کا حلف اٹھا لیا

لاہور: شہباز شریف نے تیسری مرتبہ وزیراعلیٰ پنجاب کے عہدے کا حلف اٹھالیا ہے۔ حلف برداری کی تقریب گورنر ہاؤس لاہور میں ہوئی، گورنر پنجاب مخدوم احمد محمود نے شہباز شریف سے حلف لیا، اس موقع پر نگراں وزیر اعلیٰ نجم سیٹھی اور صوبائی کابینہ کے…

جمہوری طریقے سے انتقال اقتدارتاریخی لمحہ ہے،فخرالدین ابراہیم

اسلام آباد: چیف الیکشن کمشنرفخرالدین جی ابراہیم نے کہاکہ جمہوری طریقے سے انتقال اقتدار تاریخی لمحہ ہے۔ جمہوریت کوپٹڑی سے نہیں اترنے دیناچاہیے،ایوان صدرمیں میڈیاسے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ایک جمہوری حکومت کی مدت پوری کرکے دوسری حکومت کواقتدار…

فیصل آباد میں خسرہ سے متاثرہ مزید 3 بچے جاں بحق ، تعداد 60 ہوگئی

فیصل آباد: خسرہ سے متاثرہ مزید 3 اپنی جان کی بازی ہارگئے جس کے بعد شہر میں جاں بحق بچوں کی تعداد 60 ہوگئی ہے ۔ خسرہ سے متاثرہ آج مزید 3 بچے الائیڈ اسپتال میں اپنی جان کی بازی ہارگئے، جاں بحق ہونے والے بچوں میں 4 سالہ صدام ، 2 سالہ کشور اور…

ملک کیخلاف اٹھائے گئے ہر اقدام کے سامنے رکاوٹ بنیں گے، عمران

لاہور: تحریک انصاف کے رہنما اور رکن سندھ اسمبلی ثمر علی اور انکی اہلیہ عتیقہ اوڈھو نے عمران خان سے ان کی رہائش گاہ پر ملاقات کی۔ عمران خان نے اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ انتخابات میں تحریک انصاف ایک عوامی قوت کے طور پر سامنے آئی ہے ،…

بدترین لوڈشیڈنگ جاری، شدید گرمی سے 2 عورتوں سمیت 6 جاں بحق

لاہور: پنجاب میں شدیدگرمی اورلوسے2عورتوں سمیت 6افرادہلاک ہو گئے۔ ادھربجلی کا شارٹ فال 4ہزار 450 میگاواٹ ہونے کے باعث 10سے 18گھنٹے کی لوڈشیڈنگ کی گئی۔تفصیلا ت کے مطابق ملتان سمیت جنوبی پنجاب میں بجلی کا بحران مزید سنگین ہو گیا، پاور لومز…

استعمال سے زائد زمین ریاست کی ملکیت ہوگی، سپریم کورٹ

اسلام آباد: چیف جسٹس افتخار محمد چوہدری نے کہا ہے ملک میں نجی ملکیت میں سیکڑوں کلو میٹر پر پھیلی ہوئی زمینیں ہیںجن کو سیراب کرنے کیلیے پانی بھی موجود ہے لیکن اس کے باوجودیہ زمینیں بنجرپڑی ہیں۔ چیف جسٹس نے ریمارکس دیتے ہوئے کہاہے کہ استعمال…

کراچی میں رینجرز اور پولیس کی کارروائی، 30 سے زائد مشتبہ افراد گرفتار

کراچی: شہر کے مختلف علاقوں میں رینجرز اور پولیس نے کارروائی کے دوران 30 سے زائد مشتبہ افراد کو حراست میں لیے لیا جبکہ مختلف علاقوں میں فائرنگ سے 2 افرادجاں بحق اور 2 زخمی ہوگئے۔ بدھ اور جمعرات کی درمیانی شب رینجرز اور پولیس کی بھاری نفری نے…

پرویز مشرف نے آئین توڑا ان کا احتساب ضرور ہونا چاہئے، رانا ثنا اللہ

لاہور: مسلم لیگ (ن) کے رہنما رانا ثنا اللہ نے کہا ہے کہ سابق صدر پرویز مشرف نے آئین توڑا ہے آئین کے آرٹیکل 6 کے تحت ان کا احتساب ضرور ہوگا۔ پنجاب اسمبلی کے اجلاس سے قبل میڈیا سے بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ جمہوریت ہی ملک کا مستقبل اور اس…

یقین دلاتا ہوں اندھیروں کے خاتمے تک چین سے نہیں بیٹھوں گا، نومنتخب وزیراعلیٰ پنجاب

لاہور: نومنتخب وزیر اعلیٰ پنجاب میاں شہباز شریف نےکہا ہے کہ 207 ارب روپے کی بجلی چوری ہورہی ہے جس کے خلاف جنگی بنیادوں پر اقدامات کرنا ہوں گے۔ 2014 تک پورے پنجاب میں پٹواری کلچر ختم کردیں گے۔ قائد ایوان منتخب ہونے کے بعد پنجاب اسمبلی کے…

ایم کیوایم کے قائد الطاف حسین کا میاب ’’یوم سوگ‘‘ منانے پر حق پرست عوام کو خراج تحسین

کراچی: ایم کیوایم کے قائد الطاف حسین نے کامیاب یوم سوگ منانے پر حق پرست عوام کو خراج تحسین پیش کیا ہے۔ لندن سے جاری ایک بیان میں الطاف حسین نے کہا کہ کامیاب یوم سوگ کارکنوں کے قتل کے خلاف عوامی ردعمل کا منہ بولتا ثبوت ہے اورسندھ بھر کے…