Latest National, International, Sports & Business News

کراچی سمیت خیبر پختونخوا اور بلوچستان میں امن وامان کی صورتحال بہتر نہیں، چیف جسٹس

اسلام آباد: چیف جسٹس افتخار محمد چوہدری نے کہا ہے کہ کراچی سمیت خیبرپختونخوا اوربلوچستان میں امن وامان کی صورتحال بہترنہیں، الیکشن کمیشن آزادانہ اور شفاف انتخابات کے لئے امن وامان کو یقینی بنائے۔ چیف جسٹس افتخار محمد چوہدری کی سربراہی میں…

چین: بارش اور لینڈ سلائیڈنگ سے 5 افراد ہلاک، ہزاروں بے گھر

بیجنگ: چین کے مغربی علاقے سیچوان  میں طوفانی بارش اور لینڈ سلائیڈنگ کے باعث 5 افراد ہلاک اور ہزاروں بے گھر ہوگئے۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق چین کے مغربی علاقے سیچوان کے مختلف علاقوں میں طوفانی بارشوں کے بعد مٹی کے تودے گرنے سے 5 افراد ہلاک…

پٹرول6 روپے سستا کرنے کی سمری تیار

اسلام آ باد: اوگرا نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کی سمری حکومت کوارسال کر دی ہے۔ اس میں پٹرول6 روپے 52 پیسے، ڈیزل 4 روپے 76 پیسے، مٹی کاتیل5 روپے 16 پیسے اورلائٹ ڈیزل5 روپے 30 پیسے سستاکرنے کی سفارش کی گئی ہے۔ قیمتوں میں کمی کی حتمی…

کراچی: ڈیفنس میں باپ نے بیوی اور 3 بچوں کو قتل کرکے خود کشی کرلی

کراچی: ڈیفنس فور میں باپ نے بیوی اور 3 بچوں کو قتل کرکے خود کشی کرلی۔  واقعہ ڈیفنس فیز فور یثرب امام بارگاہ کے عقب میں واقع بنگلے میں پیش آیا، پولیس کے مطابق گھر کے سربراہ عبدالجواد درانی نے بیوی اور بچو  کو قتل کر کے خودکشی کرلی، مقتولین…

بینظیر قتل کیس؛ مشرف باضابطہ ملزم قرار، سب جیل بھجوا دیا گیا

اسلام آ باد: سابق صدر پرویز مشرف کو بے نظیر قتل کیس کا باضابطہ ملزم قرار دے دیتے ہوئے انسداد دہشت گردی کی عدالت نے 14 روزہ جوڈیشل ریمانڈ پر فارم ہاؤس سب جیل بھجوا دیا۔ ایف آئی اے کی مشترکہ انکوائری ٹیم نے پرویز مشرف سے 4 روز تک تفتیش کے…

کراچی:پولیس اور رینجرزکا مشترکہ ٹارگٹڈ آپریشن،24 افراد گرفتار

کراچی: گزری میں پولیس اور رینجرزنے مشترکہ ٹارگٹڈ آپریشن کے دوران 24 افراد کو حراست میں لے لیا۔ کراچی میں جرائم پیشہ افرادکی بڑھتی ہوئی وارداتوں کی روک تھام کےلیے قانون نافذ کرنے والے اداروں کی کارروائیوں میں تیزی آگئی ہے ، مختلف علاقوں میں…

بلوچستان:گیس پائپ لائن دھماکے سے تباہ،کراچی کو گیس کی سپلائی معطل

بلوچستان: ڈیرہ الہ یار کے قریب تخریب کاروں نےگیس پائپ لائن دھماکہ خیز مواد سے تباہ کر دی، جس سے کراچی کو گیس کی سپلائی معطل ہو گئی۔ تخریب کاروں نے سوئی سے کراچی جانیوالی 18 انچ قطر کی گیس پائپ لائن کو نشانہ بنایا جس کے نیتجے میں دھماکے سے…

افغانستان: افغان فورسز کے آپریشن میں کمانڈر سمیت 4 طالبان ہلاک

کابل: افغان سیکیورٹی فورسز نے جنوبی افغانستان میں جاری چھاپہ مار کارروائیوں کے دوران ایک کمانڈر سمیت 4 طالبان کو ہلاک کرنے کا دعوٰی کیا ہے۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق صوبائی گورنر نے بتایا ہے کہ افغان فورسز نے کابل سے 340کلومیٹر دور…

حامد کرزئی کا امریکی خفیہ ایجنسی سی آئی اے سے لاکھوں ڈالر لینے کا اعتراف

کابل: افغان صدر حامد کرزئی نے امریکی خفیہ ایجنسی سی آئی اے سے لاکھوں ڈالر لینے کا اعتراف کرلیا ہے۔ امریکی اخبار نیویارک ٹائمز نے دعویٰ کیا تھا کہ سی آئی اے لاکھوں ڈالرز سے بھرے سوٹ کیس 10 سال سے زائد عرصے تک افغان صدر کے دفتر پہنچاتی رہی،…

عراق میں5کار بم دھماکے اور جھڑپیں،28افراد جاں بحق،110زخمی

بغداد: عراق کے مختلف شہروں میں 5 کار بم دھماکوں اور جھڑپوں میں 28 افراد جاں بحق جبکہ 110 زخمی ہوگئے۔ پیر کو ذرائع ابلاغ کی رپورٹس کے مطابق عراق کے دارالحکومت بغداد سے 300 کلو میٹر کے فاصلے پر عمارہ شہر میں دو کار بم دھماکوں میں 13 افراد…