Latest National, International, Sports & Business News

آئندہ حکومت کیلیے مشرف کے خلاف مقدمہ پہلا امتحان ہوگا

اسلام آباد: بغاوت کیس میں عدالتی کارروائی اختتام کے قریب ہے اورغالب امکان ہے کہ پرویز مشرف کیخلاف غداری کے الزام میں کارروائی کرنے کیلیے دائردرخواستوں پر اگلے ہفتے سپریم کورٹ کا فیصلہ آجائے۔ مشرف کے خلاف آئین توڑنے کے الزام میں بغاوت کے…

امریکا پاکستان کے ساتھ سویلین نیوکلیئرڈیل کرے،کرسٹائن فیئر

واشنگٹن: جنوبی ایشیا کے امور کے لیے معروف امریکی تجزیہ نگار کرسٹائن فیئر نے کہا ہے کہ پاکستان سے اپنے تعلقات کومحفوظ رکھنے کے لیے امریکا کوپاکستان کے ساتھ سویلین نیوکلیئرڈیل کے لیے کام کرنا ہوگا۔ یہ بات انھوں نے ٹائم میگزین میں شائع ہونے…

غیرجمہوری عناصرکی سازشیں کامیاب نہیں ہونے دینگے،بلاول

کراچی: پیپلزپارٹی کے سرپرست اعلیٰ بلاول بھٹو زرداری نے کہاہے کہ کچھ قوتیں جمہوریت پسند جماعتوں کوانتخابات سے دور رکھنے کی سازشیں کررہی ہیں لیکن ان عناصر کی سازشوں کوعوام اور جمہوریت کے استحکام کیلیے کوششیں کرنے والی جماعتوں کے تعاون سے…

پاکستان میں اقلیتوں کو خطرات حد سے بڑھ گئے، امریکی کمیشن

نیویارک: امریکی کمیشن برائے بین الاقوامی مذہبی آزادی نے کہا ہے کہ پاکستان پراقلیتوں کو مذہبی آزادی دینے کے لیے مزید دبائو بڑھایا جائے۔ اگرایسا نہ کیاگیاتو وہاں یہ مسئلہ بحران کی صورت اختیارکرلے گا،انتہاپسندوں نے ہزارہ کمیونٹی کے سیکڑوں…

ٹیکس نا دہندگان پر جرمانہ لگا دیا جائے، ایف پی سی سی آئی نے بجٹ تجاویز تیار کرلیں

کراچی: ایف پی سی سی آئی نے آئندہ مالی سال کے لیے بجٹ تجاویز تیار کرلیں جس میں ٹیکس نیٹ کو توسیع دینے کے لیے ٹیکس نادہندگان پر جرمانے اور بینک سے کیش نکلوانے پر ودہولڈنگ ٹیکس لگانے سمیت متعدد ٹیکس اصلاحات کی سفارش کی گئی ہے۔ پی پی آئی کے…

درآمدی ایل پی جی کی قیمت میں 6 روپے کمی

کراچی: مائع پٹرولیم گیس کی مئی 2013 کے لیے فی ٹن سعودی آرامکوکنٹریکٹ پرائس 58.50 ڈالر کی کمی سے763 ڈالر کی سطح پر آگئی جس کے نتیجے میں ملک میں درآمد ہونے والے ایل پی جی کی فی ٹن قیمت5791 روپے کی کمی سے99400 روپے کی سطح پر آگئی۔ کنٹریکٹ…

سندھ میں 14 ہزار 978 پولنگ اسٹیشن بنائے جائیں گے،الیکشن کمیشن

اسلام آباد: الیکشن کمیشن نے سندھ کی حتمی پولنگ اسکیم جاری کردی ہے جس کے مطابق صوبے بھر میں 14 ہزار 978 پولنگ اسٹیشن بنائے جائیں گے۔ پولنگ اسکیم کے تحت سندھ میں کل رجسٹرڈ ووٹرز کی تعداد ایک کروڑ 89 لاکھ 63 ہزار 375 ہے جس میں صرف کراچی میں…

میرایجنڈا وزیراعظم بننا نہیں بلکہ ملک کو ترقی کی راہ پرگامزن کرنا ہے، نوازشریف

اسلام آباد: مسلم لیگ (ن) کے صدرنوازشریف نے کہا ہے کہ ان کا ایجنڈا وزیراعظم بننا نہیں بلکہ ملک کو ترقی کے راہ پر گامزن کرنا ہے۔ اسلام آباد میں تاجروں سے خطاب کرتے ہوئے نوازشریف نے کہا کہ میری یہ خواہش نہیں کہ وزیراعظم بن جاؤں میرا ایجنڈا یہ…

میانمر: مسلم کش فسادات میں ایک شخص ہلاک، 10افراد زخمی، 2مساجد شہید

ینگون: میانمر میں مسلم کش فسادات کے تازہ ترین واقعات میں ایک شخص ہلاک، 10 افراد زخمی جب کہ 2 مساجد شہید اور 3 دیہات نذرآتش کر دیئے گئے۔ غیر ملکی خبررساں ادارے کے مطابق میانمار میں مسلم کش فسادات ایک بار پھر سے شروع ہو گئے۔ ذرائع کےمطابق…

افغانستان: مختلف جگہوں پر دھماکے، 3 نیٹو فوجی سمیت 8 افراد ہلاک، متعدد زخمی

کابل: افغانستان کے مختلف مقامات پر بم دھماکوں کے نتیجے میں 3 نیٹو فوجی سمیت 8 افراد ہلاک جب کہ متعدد زخمی ہو گئے۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق جنوبی افغانستان میں سڑک کنارے نصب بم دھماکوں کے نتیجے نیٹو کی (ایساف) کے 3 فوجی اہلکار ہلاک…