Latest National, International, Sports & Business News

سمندر پار پاکستانیوں کی جانب سے بھیجی گئی ترسیلات زر میں 5.6 فیصد اضافہ

اسلام آباد: مالی سال 2012-13 کے دوران سمندر پار پاکستانیوں نے گزشتہ سال کے مقابلے میں 5.6 فیصد زیادہ 13.92 ارب ڈالر کی ترسیلات زر پاکستان بھجوائیں۔ ترسیلات زر میں مسلسل اضافے سے بحران سے دوچار ملکی معیشت کو بہت بڑا سہارا مل رہا ہے، اوورسیز…

نئے مالی سال کے پہلے ماہ ہی ایف بی آر کو ٹیکس وصولیوں میں شدید کمی کا سامنا

اسلام آباد: فیڈرل بورڈ آف ریونیو(ایف بی آر) کے نئے چیئرمین طارق باجوہ نے رواں مالی سال 2013-14 کے پہلے ماہ (جولائی)کے دوران ٹیکس وصولیوں میں بڑے پیمانے پر کمی کا سخت نوٹس لیتے ہوئے پیر کو چیف کمشنرز و کمشنرز کانفرنس طلب کرلی ہے۔ اس ضمن میں…

شامی تنازعے کا حل تعطل کا شکار ہے، برطانوی وزیر اعظم

لندن: برطانوی وزیرِاعظم ڈیوڈ کیمرون نے کہا ہے کہ شامی تنازعے کا حل تعطل کا شکار ہے لیکن اس مسئلے کو حل کرنے کیلیے بین الاقوامی کوششیں جاری رہنی چاہئیں۔ انھوں نے بی بی سی سے بات کرتے ہوئے کہا کہ حالیہ مہینوں میں صدر بشارالاسد کی حکومت ممکنہ…

بیلجیئم کے بادشاہ البیرثانی تخت سے دستبردار، اقتدار بیٹے کے حوالے

برسلز: بیلجیئم 79 سالہ بادشاہ البیر ثانی تخت سے دستبردارہو گئے۔ اْنھوں نے تخت سے دستبرداری کی دستاویزات پرشاہی محل میں منعقدہ ایک تقریب میں دستخط کیے۔اس موقع پر250مقامی معززمہمان اورسیاسی رہنما بھی موجو تھے۔عالمی میڈیاکی رپورٹ کے مطابق…

مصر میں نئے آئین کی تشکیل پر کام کا آغاز، اخوان المسلمون کا قاہرہ میں مزید مظاہروں کا اعلان

قاہرہ: مصر کے عبوری صدر عدلی منصور کی طرف سے نامزد کردہ 10 ارکان پر مشتمل قانونی ماہرین کے پینل نے ملکی آئین میں ترامیم کرنے کیلیے اتوار کے روز کام شروع کردیا جبکہ مرسی کے حامیوں نے قاہرہ میں مزید مظاہروں کا اعلان کردیا ہے۔ قانونی ماہرین کے…

سیاہ فام کے قاتل کی رہائی، امریکا کے 100 سے زائد شہروں میں مظاہرے

نیویارک: سیاہ فام نوجوان کی ہلاکت میں ملوث شخص کو بری کیے جانے کے خلاف امریکا میں 100سے زائد شہروں میں مظاہرے کیے گئے۔ امریکا میں سیاہ فام نوجوان ٹریوون مارٹن کے قاتل کوعدالت سے بری کیے جانے پر ملک کے عوام دو واضح حصوں میں بٹ گئے ہیں، مقتول…

افغانستان: امریکی جارحیت کیخلاف مظاہرے، 3 افراد زخمی

کابل: افغانستان کے صوبے غورمیں ہزاروں طالب علموں نے امریکی جارحیت کیخلاف مظاہرے کیے جس میں3افراد زخمی ہوگئے۔ مظاہرین کا مطالبہ تھاکی افغان حکومت امریکاکے ساتھ کی گئی سیکیورٹی ڈیل کو کالعدم قرار دے۔ مظاہرین نے امریکی پرچم اورامریکی صدر بارک…

اراکین اسمبلی کے فنڈسے بجلی کے نظام میں توسیع کا فیصلہ

پشاور: صوبائی حکومت نے اراکین اسمبلی کے ترقیاتی فنڈکے ذریعے نئے علاقوں کوبجلی کی فراہمی اورٹرانسفارمروں کی تنصیب کے بجائے پہلے سے نصب ٹرانسفارمروں کوتبدیل اورنظام کواپ گریڈکرنے کافیصلہ کیا ہے جس کے بارے میں اراکین اسمبلی کوفنڈکے اجرا کی…

ریلوے میں کرپشن کوجڑسے اُکھاڑ پھینکیں گے، سعدرفیق

لاہور: وفاقی وزیرریلوے خواجہ سعدرفیق نے کہاہے کہ ریلوے میں کرپشن کوجڑسے اُکھاڑ پھینکیں گے، عیدپرخصوصی ٹرینیں چلائی جائیں گی۔ ریلوے میں ای ٹکٹیں سسٹم بھی متعارف کرایا جارہا ہے،تمام تقرریاں اور بھرتیاں میرٹ پرہونگی، (ن) لیگ ملک کوبجلی کے…

پاکستان غربت کی شرح کم کرنیکی صلاحیت رکھتا ہے، عالمی بینک

اسلام آباد: عالمی بینک نے کہا ہے کہ پاکستانی اقدامات سے ثابت ہوتا ہے کہ پاکستان غربت کی شرح کم کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔ حال ہی میں جاری ہونے والی رپورٹ کے مطابق ورلڈ بینک کہنا ہے کہ پاکستان کا شمار ان ممالک میں ہوتا ہے جو اپنی بھرپور کوششوں…