اراکین اسمبلی کے فنڈسے بجلی کے نظام میں توسیع کا فیصلہ

پشاور: صوبائی حکومت نے اراکین اسمبلی کے ترقیاتی فنڈکے ذریعے نئے علاقوں کوبجلی کی فراہمی اورٹرانسفارمروں کی تنصیب کے بجائے پہلے سے نصب ٹرانسفارمروں کوتبدیل اورنظام کواپ گریڈکرنے کافیصلہ کیا ہے جس کے بارے میں اراکین اسمبلی کوفنڈکے اجرا کی پالیسی کے تحت آگاہ کیاجائے گا۔ صوبائی حکومت ہرسال تعمیر خیبرپختونخوافنڈکے اجرا کے سلسلے میںاس کے ساتھ پالیسی بھی جاری کرتی ہے جس میںواضح کیاجاتاہے کہ اراکین اسمبلی اپنے یہ فنڈکس مد میںخرچ کرسکتے ہیںاورکس مد میںفنڈ کاخرچ نہیںکیاجاسکتا۔ صوبائی حکومت کی جانب سے 2013-14 کیلیے اراکین اسمبلی کے ترقیاتی فنڈکے سلسلے میں جو پالیسی جاری کی جائے گی اس میںحکومت کی جانب سے واضح کیاجارہاہے کہ اراکین اسمبلی اپنے فنڈ صوبے میں نئے علاقوں کوبجلی کی فراہمی، ٹرانسفارمروں کی تنصیب اورنظام میںتوسیع کے بجائے پہلے سے موجودنظام کی اپ گریڈیشن اورپرانے ٹرانسفارمروں کی جگہ نئے ٹرانسفارمرلگانے پرخرچ کرسکیں گے۔اس بارے میں حکومتی ذرائع نے بتایاکہ یہ اقدام حکومت بوسیدہ نظام کی وجہ سے بجلی کے زیاں کوروکنے کیلیے کررہی ہے۔ ذرائع نے بتایاکہ یہ پالیسی صرف ایک سال کیلیے اپنائی جارہی ہے اگراس کا فائدہ ہواتوآئندہ مالی سال کے دوران بھی اسے جاری رکھاجائے گاتاکہ پورانظام اپ گریڈ کیا جاسکے۔

تبصرے بند ہیں.