اوکاڑہ میں لڑکی کے باپ نے فائرنگ کرکے بیٹی، داماد اور 2 نواسوں سمیت 6 افراد کوقتل کردیا

اوکاڑہ: لڑکی کے باپ نے پسند کی شادی پر 3 سال بعد بیٹی، داماد اور 2 نواسوں سمیت 6 افراد کو فائرنگ کرکے قتل کردیا۔  3 سال قبل تارا سنگھ گاؤں دیپالپور کے رہائشی طاہر سرور اور حجرہ شاہ مقیم کی شہناز نے گھر سے بھاگ کر پسند کی شادی کی تھی جس کے بعد دونوں دیپالپورکے ہی گاؤں میں رہنے لگے، گھر سے بھاگ کر پسند کی شادی کرنے کا لڑکی کے والد کو بہت ملال تھا، آج سحری کے وقت لڑکی کا باپ شوکت اپنے چند ساتھیوں کے ہمراہ گھر میں داخل ہوا اوراس نے داماد،بیٹی،دوکم سن نواسوں عدنان، رعیش،داماد کےبھائی زاہدسروراوران کے ایک رشتے دار حمزہ کوفائرنگ کرکےقتل کردیا جبکہ فائرنگ کے بعد ملزمان موقع سے فرار ہوگئے۔

تبصرے بند ہیں.