سکھرایئرپورٹ کے رن وے پر آوارہ کتے آجانے سے جہاز حادثے سےبال بال بچ گیا

سکھر: ایئرپورٹ پرنجی ایئرلائنزکاجہاز رن وے پرآوارہ کتے آجانے سے حادثے سے بال بال بچ گیا۔ رائل نیوز کے مطابق نجی ایئرلائنزکی پروازاین ایل ون ڈبل سکس اسلام آباد سے سکھرپہنچی تھی کہ لینڈنگ کے وقت اچانک چند آوارہ کتے رن وے پرجہازکے سامنے آگئے، پائلٹ نے کمال مہارت کا مظاہرہ کرتے ہوئے جہاز کو لینڈ کرنے کے بجائے اسے دوبارہ اوپر اٹھالیا، جس کے بعد ایئرپورٹ کے عملے نے آوارہ کتوں کو وہاں سےبھگایا اور رن وے کلیئرہونے کے بعد جہازدوبارہ لینڈ کرگیا، جہازمیں 40 مسافرسوار تھے جوتمام محفوظ رہے،ابتدائی تحقیقات کے بعد واقعے کا ذمہ دار سول ایوی ایشن اتھارٹی کو ٹھہرایا گیا۔

تبصرے بند ہیں.