Latest National, International, Sports & Business News

راولپنڈی، اسلام آباد میں موسلادھار بارش، چھت گرنے سے 2 بچے جاں بحق

راولپنڈی اسلام آباد میں موسلادھار بارش سے نشیبی علاقے زیرآب آگئے جبکہ چھت گرنے سے 2 بچےجاں بحق ہوگئے دوسری جانب نالہ لئی میں طغیانی کے خدشے کے پیش نظر امدادی اداروں سمیت ضلعی انتظامیہ کو ہائی الرٹ کردیا گیا ہے۔ موسلادھار بارش نے جہاں موسم…

ایف آئی اے کا کے ای ایس سی کی ریکوری ایجنسی بننے سے انکار

کراچی: وفاقی حکومت کی بجلی چوروں کے خلاف مہم کے نام پرایف آئی اے نے کراچی الیکٹرک سپلائی کمپنی کی ریکوری ایجنسی بننے سے انکارکردیا ہے۔ کے ای ایس سی کی اعلیٰ انتظامیہ میں عدالتوں میں زیرالتوا معاملات میں ایف آئی اے کو ملوث کرنے کی کوشش کررہی…

4 سال میں بھی لوڈشیڈنگ ختم نہیں ہوگی، کچھ وعدے جذباتی تھے، خواجہ آصف

لاہور: وزیر پانی بجلی خواجہ محمد آصف نے کہا ہے کہ انتخابی مہم میں کیے گئے کچھ وعدے جذباتی تھے،حکومت میں آئے تو پتہ چلا کہ کس بھائو بکتی ہے۔ چند روز میں بجلی کی کمی کو پورا نہیں کیا جا سکتا۔ جوہنگامے لوڈشیڈنگ کی وجہ سے ہو رہے ہیں بجلی کی عدم…

جے یو آئی کو حکومت میں شمولیت کی دعوت نہیں دی، عبدالمالک

حب: وزیراعلیٰ بلوچستان ڈاکٹر عبد المالک نے کہا ہے کہ جمعیت علمائے اسلام کوصوبائی حکومت شمولیت کی دعوت نہیں دی ہے اگر یہ دعوت کسی اور نے دی ہے تو یہ میرے علم میں نہیں ہے۔ مسخ شدہ لاشوں اور لاپتہ افراد کا معاملہ سلجھ رہا ہے،مسلح تنظیموں سے…

بجلی چوروں کے خلاف کارروائی جاری، کئی غیر قانونی کنکشن منقطع

راولپنڈی / بنوں / قصور: وزیراعظم کی ہدایت پرایف آئی اے کی اسپیشل ٹاسک فورس کی بجلی چوروں کیخلاف کارروائیاں جاری ہیں۔ کئی غیرقانونی کنکشن منقطع کردیے گئے ،ہزارہ ریجن میں 3 سال سے بجلی چوری میںملوث کئی کارخانے، اسکول ،دکانوں کیخلاف کارروائی…

جمعتہ الوداع اوریوم القدس آج عقیدت و احترام سے منایا جارہا ہے

اسلام آباد: پاکستان بھرمیں کروڑوں مسلمان آج جمعتہ الوداع اوریوم القدس عقیدت و احترام سے منایا جارہا ہے۔ مساجد میں جمعتہ الوداع کے بڑے بڑے اجتماعات ہورہے ہیں جبکہ یوم القدس کے حوالے سے مختلف مکاتب فکرسے تعلق رکھنے والے افراد جلوسوں کا بھی…

پیمرا حکام نے خصوصی میڈیا گروپ پر غیر ملکی فنڈز لینے کے الزامات زبانی لگائے تھے، جاوید جبار

لاہور: میڈیا کمیشن کے رکن جاوید جبار نے اپنے تحریری بیان میں پیمرا کے دعووں کی تردید کرتے ہوئے کہا ہے کہ چیئرمین راشد احمد کی قیادت میں پیمرا ٹیم نے کچھ پروگراموں کی تشہیر اور پروڈکشن کیلیے مخصوص میڈیا گروپ ٹی وی چینلز اور ان سے منسلک…

نجی کمپنی کے منیجر کے قتل میں ملوث ملزم گرفتار

کراچی: بلوچ کالونی پولیس نے20 روز قبل قتل کیے جانیوالے شخص کے مقدمے میں مقتول کی اہلیہ کے آشنا کو بھی گرفتار کرلیا، ملزم نے دوران تفتیش قتل کا اعتراف کرلیا۔ تفصیلات کے مطابق بلوچ کالونی تھانے کی حدود مکان نمبر میںG/64 ڈیفنس ویو15جولائی…

شریف برادران توبہ توڑکر90 کی انتقامی سیاست کر رہے ہیں، ق لیگ

لاہور: پاکستان مسلم لیگ کے مرکزی سیکریٹری اطلاعات کامل علی آغا نے کہا ہے کہ شریف برادران نے توبہ کرکے90ء کی انتقامی سیاست پھر شروع کردی۔ نیب میں اپنے خلاف کیس تودباکر رکھے ہوئے ہیں جبکہ سیاسی مخالفین پر جھوٹے مقدمات بنوا رہے ہیں، شریف…

حیدرآباد میں صفائی ستھرائی کیلیے فوری اقدامات کیے جائیں، اویس مظفر

کراچی: وزیر بلدیات وصحت سندھ اویس مظفر نے حیدرآباد میں صفائی کے ناقص انتظامات اور دیگر شہری مسائل کاسخت نوٹس لیاہے اور کہاہے کہ غفلت کے مرتکب افسروں کے خلاف کارروائی کی جائے گی۔ اویس مظفر کی زیر صدارت ایک اہم اجلاس منعقد ہوا جس میں وزیر…