Latest National, International, Sports & Business News

کراچی میں انسداد دہشت گردی کے لئے مزید 5عدالتیں قائم کردی گئیں

کراچی: حکومت سندھ نے چیف جسٹس سندھ ہائی کورٹ کو حکومت سندھ نے ججز کی تقرری کے لئے خط بھی لکھ دیا ہے. محکمہ داخلہ نے انسداد دہشت گردی کی عدالت کے قیام کے حوالے سے 5 نئےججوں کی تقرری کے لیے چیف جسٹس سندھ ہائی کورٹ کو ایک خط لکھا۔ محکمہ داخلہ…

ملک کو آج 1965 والے جذبے کی دوبارہ ضرورت ہے، آرمی چیف

راولپنڈی: آرمی چیف جنرل اشفاق پرویز کیا نی نے کہا ہے کہ ملک کو مشکلات سے نکالنے کے لئے 1965 والے جذبے کی دابارہ ضرورت ہے۔ یوم دفاع کے موقع پر قوم کے نام اپنے پیغام میں جنرل اشفاق پرویز کیانی نے کہا کہ یہ دن وطن عزیز کی تاریخ میں ایک سنگ میل…

ملک کو درپیش چیلنجز سے نمٹنے کیلئے قوم کو 1965 جیسے اتحاد کی ضرورت ہے، شہباز شریف

لاہور: وزیراعلی پنجاب شہبازشریف نے کہا ہےکہ ملک کو درپیش چیلنجز سے نمٹنے کے لیے قوم کو 1965 جیسے اتحاد کی ضرورت ہے۔ یوم دفاع کے موقع پر اپنے پیغام میں وزیراعلی پنجاب شہبازشریف نےکہا ہے کہ 1965 میں جوانوں نے جو قربانیاں دی اسی بدولت آج ملک…

ملک بھر میں یوم دفاع روایتی جوش و جذبے کے ساتھ منایا جارہا ہے

ملک بھر میں یوم دفاع روایتی جوش و جذبے کے ساتھ منایا جارہا ہے، اس موقع پر مختلف شہروں میں خصوصی تقریبات کا اہتمام کیا گیا۔ یوم دفاع کے موقع پر کراچی میں بانی پاکستان قائداعظم محمد علی جناح کے مزار پر تبدیلی گارڈز کی خصوصی تقریب منعقد ہوئی،…

بارہ کہو خودکش حملہ؛ ملزمان کے جوڈیشل ریمانڈ میں مزید 14 روز کی توسیع

اسلام آ باد: انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت نے بارہ کہو خود کش حملہ کیس میں گرفتار 5 ملزموں کے جوڈیشل ریمانڈ میں مزید 14 روز کی توسیع کردی۔ اسلام آباد میں انسداد دہشتگردی كی خصوصی عدالت نے جج عتیق الرحمن نے بارہ كہو خود كش حملہ کیس کی…

کراچی میں فائرنگ اور پرتشدد واقعات، اے این پی کے رہنما سمیت 2 افراد جاں بحق

کراچی: شہر میں فائرنگ اور پر تشدد واقعات میں اے این پی کے رہنما سمیت 2 افراد جاں بحق ہوگئے جب کہ کھارادر میں نامعلوم ملزمان بم پھینک کر فرار ہوگئے۔ کراچی کے علاقے اورنگی ٹاؤن میں فائرنگ سے عوامی نیشنل پارٹی کے رہنما لال درویش جاں بحق ہوگئے،…

کراچی میں رینجرز کی مختلف علاقوں میں کارروائی، 25 افراد گرفتار

کراچی: کراچی کے مختلف علاقوں میں رینجرز نے ٹارگٹڈ کارروائیوں کے دوران 25 سے زائد مشتبہ افراد کو گرفتار کرکے مختلف اقسام کے ہتھیار بھی برآمد کرلئے۔ ترجمان رینجرز سندھ کے مطابق شہر کے مختلف علاقوں میں کارروائیوں کے دوران سیاسی اور کالعدم…

بجلی تقسیم کار کمپنیوں کو انرجی سیورز کی فراہمی شروع

اسلام آباد: بجلی بحران پرقابو پانے کیلیے وفاقی حکومت اورایشیائی ترقیاتی بینک کے تعاون سے بجلی کی تقسیم کارکمپنیوں کوانرجی سیورزکی مرحلہ وارفراہمی کا آغاز کردیا گیا ہے۔ پہلے مرحلے میں10لاکھ انرجی سیورز پہنچادیے گئے جو9کمپنیوں میں تقسیم کیے…

پنجاب کے 545 مدارس کو انتہائی خطرناک قرار دیدیا گیا

لاہور: پنجاب بھر میں 10 ہزار 434 مدارس کے ریکارڈاور فنڈنگ کی تفصیلات پرکڑی نظررکھنے کا فیصلہ کرلیا گیا۔ صوبے میں 545 مدارس کوانتہائی خطرناک قرار دیتے ہوئے اے،بی اورسی کیٹیگری میں تقسیم کر دیاگیا۔ملتان میں پنجاب کے خطرناک ترین مدارس سب سے…

پیپلز پارٹی کے وکلا نے بینظیر بھٹو قتل کیس کا مکمل ریکارڈ حاصل کرلیا

راولپنڈی: پیپلز پارٹی کی ٹیم نے جمعرات کو سابق وزیر اعظم بے نظیر بھٹوقتل کیس کا مکمل ریکارڈ حاصل کرلیا۔ پیپلز پارٹی کے سیکریٹری جنرل لطیف کھوسہ کے جونیئر حسنین رضا رند ایڈووکیٹ کی قیادت میں پیپلز پارٹی کے وکلا کا پینل اس مقدمے کی سماعت کرنے…