Latest National, International, Sports & Business News

لاپتہ افراد کیس: حساس ادارے ایسا کام نہ کریں جس سے قانون کی خلاف ورزی ہو، سپریم کورٹ

اسلام آباد: سپریم کورٹ نے لاپتہ مسعود جنجوعہ کے بارے میں سرکاری موقف مستردکر دیا ہے اورآمنہ مسعود جنجوعہ کو ہدایت کی ہے کہ وہ تمام گواہوں کی فہرست عدالت کوفراہم کریں۔ عدالت نے پولیس کو ہدایت کی ہے کہ مسعود جنجوعہ کو آئی ایس آئی کی حراست…

راولپنڈی کی 2 احتساب عدالتیں ختم، اہم ریکارڈ لاوارث ہوگیا

راولپنڈی: وزیراعظم نواز شریف،وزیر اعلیٰ شہباز شریف اور ان کی مکمل فیملیز کیخلاف اربوں روپے کی کرپشن کے3ریفرنس اتفاق فاؤنڈری، رائے ونڈ محل،حدیبیہ پیپر ملز اورسابق صدرآصف علی زرداری کے خلاف زیرسماعت اثاثہ جات ریفرنس کی سماعت کرنیوالی خصوصی…

کراچی میں دہشت گرد قانون کی گرفت سے آزاد ہیں، منور حسن

کراچی: جماعت اسلامی پاکستان کے امیر سید منورحسن لیاقت آباد ٹائون کے سابق نائب یوسی ناظم اور جماعت اسلامی کے مقامی رہنما ظفراقبال مرحوم کے گھر گئے اور ان کے بیٹوں اسامہ ظفر،علی ظفراور بھائیوں فخر اقبال‘ اعجاز اقبال اور ارشد اقبال سے ملاقات…

ڈاکٹر طاہرالقادری نے 35 صوبے بنانے کی تجویز دیدی

اسلام آباد: عوامی تحریک کے قائد ڈاکٹرطاہر القادری نے کہا ہم ہر ڈویژن کوصوبہ بنانا چاہتے ہیں، 35صوبے ہی مسائل کا واحد حل ہیں۔ وہ عوامی تحریک پنجاب کی مجلس عاملہ سے خطاب کررہے تھے، ڈاکٹر طاہر القادری نے کہا صوبے کا نظم ونسق چلانے کے لیے…

ملا برادر کو رہا کرنے کا فیصلہ مثبت اقدام ہے، فضل الرحمن

اسلام آباد: جمعیت علمائے اسلام کے سربراہ مولانافضل الرحمن نے حکومت کی جانب سے ملا برادر کو رہا کرنے کے فیصلے کے حوالے سے کہا ہے کہ افغانستان میںمصالحت کیلیے ایک مثبت اقدام ہے۔ ترجمان جان اچکزئی کی جانب سے جاری بیان کے مطابق مولانا فضل…

سانحہ چلاس کا مرکزی ملزم حمید اللہ گرفتار

سانحہ چلاس کے مرکزی ملزم حمید اللہ کو دیامر پولیس نے گرفتار کر لیا۔ سانحے میں ملوث دو دیگر ملزمان کو گزشتہ ہفتے گرفتار کیا گیا تھا۔ دیامر دیامر پولیس کو خفیہ اطلاع ملی تھی کہ سانحہ چلاس کا مرکزی ملزم حمید اللہ پہاڑی علاقے میں روپوش ہے۔…

گومل زام ڈیم سے بجلی کی پیداوار آج شروع ہوگی

جنوبی وزیرستان کے علاقے کھجوری کچھ کے مقام پر بنائے گئے گومل زام ڈیم کی تعمیر پر 23 ارب سے زیادہ کی لاگت آئی ہے۔ منصوبے سے 17 میگا واٹ بجلی پیدا کی جائے گی جبکہ ڈیرہ اسماعیل خان اور ٹانک کی ایک لاکھ 63 ہزار ایکڑ اراضی سیراب ہو گی۔ گومل زام…

دور جاہلیت کی یاد تازہ، نومولود بچیاں پھینک دیں

شیخوپورہ، گوجرنوالہ روڈ پر ریلوے کراسنگ کے قریب اہل علاقہ نے بچیوں کو دیکھ کر پولیس کو اطلاع دی۔ پولیس نے دونوں بچیوں کو تحویل میں لے کر ڈی ایچ کیو ہسپتال کی نرسری وارڈ میں داخل کروا دیا۔ ڈاکٹرز کے مطابق دونوں بچیوں کو آکسیجن دی جا رہی ہے۔…

آئندہ کیمیائی ہتھیاروں کے استعمال سے گریز کیلئے شامی حکومت کیخلاف کارروائی ناگزیر ہے، امریکی صدر

واشنگٹن: امریکی صدرباراک اوباما نے کہا ہے کہ بشارالاسد کی حکومت نے کیمیائی ہتھیاروں کا استعمال کیا جس کے خلاف اب اگر کارروائی نہ کی گئی تو آئندہ کوئی بھی ملک کیمیائی ہتھیاروں کے استعمال سے گریز نہیں کرے گا۔ وائٹ ہاؤس میں امریکی قوم سے خطاب…

امریکا کا جذبہ خیرسگالی کے طور پر ایران پر لگائی گئی پابندیوں میں نرمی کا اعلان

واشنگٹن: امریکا نے جذبہ خیر سگالی کے طور پر ایران پر لگائی گئی پابندیوں میں نرمی کردی ہے۔ واشنگٹن سے جاری بیان میں امریکی محکمہ خزانہ کے ترجمان نے ایران پر لگائی جانے والی پابندیوں میں نرمی کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ امریکا جذبہ خیر سگالی کے…