Latest National, International, Sports & Business News

’اداکار‘ نیمار کے حربوں پر تنقید کا بازار گرم ہوگیا

سوچی:  ’اداکار‘ نیمار کے حربوں پر تنقید کا بازار گرم ہوگیا، میکسیکو کے خلاف میچ میں مچھلی کی طرح تڑپنے کو ’اوورایکٹنگ‘ قرار دے دیاگیا۔ برازیل کی ٹیم میکسیکو کو شکست دے کر کوارٹر فائنل میں پہنچ چکی، اسے ٹائٹل کیلیے ہاٹ فیورٹ بھی قرار…

بھارتی ویمن کپتان کی ڈگری جعلی نکلی

میرٹھ:  بھارتی ویمن کرکٹ ہرمنپریت کور کی ڈگری جعلی نکل آئی۔ ہرمنپریت کور بھارتی ویمنز ٹی 20 ٹیم کی کپتان ہیں، انھیں گزشتہ برس انگلینڈ میں ٹیم کی ورلڈ کپ فائنل میں رسائی پر پنجاب پولیس نے ڈپٹی سپرینٹنڈنٹ کا عہدہ دیا تھا، جس پر محکمہ…

پاکستان شکست کا ازالہ کرنے کیلیے بے چین، آج زمبابوے سے مقابلہ

ہرارے:  سہ ملکی سیریز میں پاکستانی ٹیم آسٹریلیا سے بدترین شکست کا ازالہ کرنے کے لیے بے چین ہے۔ سہ ملکی سیریز میں پاکستان نے فاتحانہ آغاز کرتے ہوئے زمبابوے کیخلاف آسان فتح حاصل کی تھی،فخرزمان، آصف علی اور شعیب ملک اچھی فارم میں نظر…

پیٹرول بم کے بعد عوام پر بجلی بھی گرا دی گئی، مہنگائی کا طوفان

لاہور:  نیپرا نے بجلی کی قیمتوں میں ایک روپے 22 پیسے فی یونٹ کا اضافہ کردیا، اضافے کا اطلاق کے الیکٹرک صارفین پر نہیں ہوگا۔ حکومت نے پیٹرول بم کے بعد اب عوام پر بجلی بھی گرا دی ہے اور  بجلی کے نرخوں میں ایک روپے 22 پیسے فی یونٹ اضافہ…

لاہور میں طوفانی بارش؛ مختلف حادثات میں 6 افراد جاں بحق

لاہور:  شہر میں گزشتہ کئی گھنٹوں تک جاری رہنے والی بارش نے تباہی مچادی جب کہ مختلف حادثات میں 6 افراد جاں بحق ہوگئے۔ لاہور میں گزشتہ کئی گھنٹوں سے جاری بارش نے تباہی مچادی، شہر میں جاری شدید بارشوں کے باعث سڑکیں اور انڈر پاس تالاب کا…

بار بار باریاں لینے والوں کو انتخابات میں مسترد کرنا ہوگا، عمران خان

کراچی / لاہور / اسلام آباد:  تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان نے کہا ہے کہ بار بار باریاں لینے والوں کو انتخابات میں مسترد کرنا ہوگا۔ عمران خان نے اپنے حلقہ انتخاب اورپارٹی امیدواروں کے لیے انتخابی مہم چلانے کیلیے دوروزہ دورے پر بروز…

یمن میں شادی کی تقریب پر بمباری، 11 افراد ہلاک

صنعا:  یمن میں شادی کی تقریب پر بمباری کے نتیجے میں 11 افراد ہلاک ہوگئے ہیں۔  غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق سعودی اتحادی فوج نے شمالی یمن کے شہر ’سادا‘ میں رات گئے فضائی بمباری کی جس کے نتیجے میں 11 افراد ہلاک ہوگئے۔ فضائی بمباری…

پاکستان کو امریکا بھارت تعلقات سے کوئی مسئلہ نہیں، علی جہانگیر

واشنگٹن:  امریکا میں پاکستان کے سفیر علی جہانگیرصدیقی نے کہا کہ پاکستان کو امریکا اور بھارت کے درمیان بڑھتے ہوئے تعلقات سے کوئی مسئلہ نہیں۔ پاکستانی سفیر نے کہا ہے کہ واشنگٹن سے مل کر افغانستان میں امن کی راہیں تلاش کر رہے…

کرپشن الزامات پر ملائیشیا کے سابق وزیراعظم نجیب رزاق گرفتار

کوالا لمپور:  ملائیشیا کے سابق وزیراعظم نجیب رزاق کو سرکاری خزانے میں خرد برد کے الزامات میں اینٹی کرپشن پولیس نے حراست میں لے لیا ہے۔  بین الاقوامی خبر رساں ادارے کے مطابق اینٹی کرپشن پولیس نے ملائیشیا کے سابق وزیراعظم نجیب رزاق کو…

ایرون فنچ کی ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنلز میں 172 رنز کی ریکارڈ ساز اننگز

زمبابوے کے شہر ہرارے میں جاری سہ فریقی ٹی ٹوینٹی کرکٹ سیریز میں زمبابوے کے خلاف آسٹریلوی کپتان ایرون فنچ نے ٹی ٹوئنٹی کا سب سے بڑا انفرادی اسکور بنا کر اپنا ہی ریکارڈ توڑ ڈالا، انہوں نے سہ ملکی سیریز کے دوران زمبابوے کے خلاف میچ میں 172 رنز…