Latest National, International, Sports & Business News
براؤزنگ زمرہ

1تازہ ترین

بلوچستان سے ٹی ٹی پی کی دفاعی شوریٰ کا سربراہ گرفتار، ’را‘ اور ’بی ایل اے‘ سے متعلق اہم انکشافات

کالعدم تنظیم تحریک طالبان پاکستان کی دفاعی شوریٰ کے سربراہ دہشتگرد نصر اللہ محسود عرف مولوی منصور کو بلوچستان سے گرفتار کر لیا گیا جس نے دوران تفتیش ٹی ٹی پی کے افغان طالبان، بدنام زمانہ بھارتی خفیہ ایجنسی را اور کالعدم بی ایل اے سے گٹھ جوڑ…

ہمیں متبادل توانائی کے ذرائع پر توجہ مرکوز کرنے کی ضرورت ہے: وزیراعظم

وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ ہمیں متبادل توانائی کے ذرائع خصوصاً شمسی توانائی کی ترویج پر توجہ مرکوز کرنے کی ضرورت ہے۔وزیراعظم محمد شہباز شریف کی زیر صدارت پٹرولیم ڈویژن کے امور پر اہم اجلاس ہوا جس کے دوران وزیراعظم کو پٹرولیم اور گیس…

آپریشن عزم استحکام کے کوئی سیاسی مقاصد نہیں، تحفظات دور کرینگے: خواجہ آصف

وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ آپریشن عزم استحکام کے کوئی سیاسی مقاصد نہیں ہیں، سیاسی جماعتوں کے تحفظات کو دور کریں گے۔ماڈل ٹاؤن میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے وزیر دفاع خواجہ آصف کا کہنا تھا کہ میٹنگ کے بعد عزم استحکام آپریشن شروع کرنے کا…

متناسب نمائندگی کے اصول سے ہٹ کر نشستیں نہیں دی جا سکتیں: سپریم کورٹ

مخصوص نشستوں سے متعلق سنی اتحاد کونسل کی درخواستوں پر سپریم کورٹ کے فل بنچ کی سماعت کے دوران جسٹس عائشہ ملک نے ریمارکس دیئے کہ متناسب نمائندگی کے اُصول سے ہٹ کر نشستیں نہیں دی جا سکتیں۔چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کی سربراہی میں سپریم کورٹ کا…

وفاقی کابینہ نے’ آپریشن عزم استحکام ‘کی منظوری دے دی

وفاقی کابینہ نے "آپریشن عزم استحکام" کی منظوری دے دی۔وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس ہوا جس میں 11 نکاتی ایجنڈے پر غور کیا گیا۔ذرائع کے مطابق وفاقی کابینہ نے مالی سال 23-2022 کی قومی اقتصادی کونسل کی سالانہ رپورٹ پر…

مخصوص نشستوں کا کیس :وقت آگیا ہے کہ ملک آئین کے مطابق ہی چلے: چیف جسٹس

سپریم کورٹ آف پاکستان میں سنی اتحاد کونسل کی مخصوص نشستوں سے متعلق کیس کی براہ راست سماعت جاری ہے ۔چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کی سربراہی میں 13رکنی فل کورٹ سماعت کررہا ہے، عدالت عظمیٰ میں سنی اتحاد کونسل کے وکیل فیصل صدیقی کی جانب سے دلائل…

آئی ایم ایف نے بجٹ میں سخت معاشی فیصلوں کو خوش آئند قرار دے دیا

 پاکستان اور عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) کے درمیان ورچول مذاکرات میں مثبت پیشرفت سامنے آئی ہے۔ذرائع کے مطابق آئی ایم ایف نے پاکستان کے حالیہ بجٹ میں سخت معاشی فیصلوں کو خوش آئند قرار دے دیا اور آئی ایم ایف نے بجٹ کی منظوری میں سیاسی…

گنڈاپور کی نیشنل گرڈ کو بجلی کی فراہمی بند کرنے کی دھمکی

ڈی آئی خان: وزیراعلی خیبرپختون خوا علی امین گنڈا پور نے کہا ہے کہ بجلی کی مد میں وفاق پر ہمارے 1600 ارب روپے ہیں، وفاق نے ڈیڑھ ماہ کا وقت مانگا جو پورا ہوگیا اب ہم ہر اقدام کے لیے آزاد ہیں، اگلے اقدام کے طور پر نیشنل گرڈ کو بجلی کی فراہمی…

مکہ مکرمہ میں درجہ حرارت 51 سینٹی گریڈ تک جا پہنچا؛ 577 حاجی جاں بحق

ریاض: مکہ میں شدید گرمی کے باعث 550 سے زائد عازمین حج جاں بحق ہو گئے جن میں سے320 کا تعلق مصر، 144 انڈونیشیا، 60 اردن، ایران 11 اور 3 کا تعلق سینیگال ہے۔عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق مکہ مکرمہ کے سب سے بڑے المیسم مردہ خانہ میں 550 لاشیں…

حج 2024: لاکھوں عازمین کی میدان عرفات آمد

سعودی عرب میں حج کے لیے موجود20 لاکھ سے زیادہ عازمین آج میدان عرفات پہنچ گئے ہیں جہاں وہ مسجد نمرہ میں خطبہ حج سنیں گے۔مسجدالحرام کے امام و خطیب شیخ ڈاکٹر ماہربن حمد خطبہ حج دیں گے، خطبہ حج کا ترجمہ اردو سمیت 50 زبانوں میں نشر کیا جائے…

وزیر اعظم کا پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بڑی کمی کا اعلان

وزیراعظم محمد شہباز شریف کے ایک دن میں دو بڑے اعلان، صنعتوں کے لئے بجلی سستی کرنے کے بعد بڑی عید پر عوام کے لئے بڑی عیدی کا اعلان کر دیا۔وزیر اعظم آفس کے مطابق پٹرول کی قیمت میں 10 روپے 20 پیسے فی لٹر کی بڑی کمی کر دی گئی، ڈیزل کی قیمت میں…

نیپرا نے بجلی کی بنیادی قیمت میں 5 روپے 72 پیسے فی یونٹ اضافہ کر دیا

نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) نے بجلی کے بنیادی ٹیرف میں 5 روپے 72 پیسے فی یونٹ اضافے کی منظوری دے دی۔نیپرا کے اعلامیے کے مطابق بجلی کی قیمتوں میں اضافہ مالی سال 25-2024 کے لیے کیا گیا ہے، بجلی کے ٹیرف میں اضافے کا فیصلہ حتمی…