Latest National, International, Sports & Business News
براؤزنگ زمرہ

دنیا

ایران امارات اختلافات، برکس اجلاس بغیر کسی نتیجہ کے ختم، مشترکہ اعلامیہ جاری نہ ہو سکا

نئی دہلی: برکس گروپ کے رکن ممالک ایران اور متحدہ عرب امارات کے باہمی اختلافات کے باعث برکس وزرائے خارجہ اجلاس بغیر کسی نتیجہ کے ختم ہو گیا، مشترکہ اعلامیہ جاری کرنے میں بھی ناکامی ہوئی۔برطانوی خبر رساں ادارے کے مطابق نئی دہلی میں ہونے والے…

ایران کے مسئلے کا کوئی فوجی حل نہیں، دفاع کیلئے لڑنے کو تیار ہیں: عباس عراقچی

تہران: ایران کے وزیر خارجہ عباس عراقچی کا کہنا ہے کہ ایران کے مسئلے کا کوئی فوجی حل نہیں، ایران وطن کے دفاع کے لیے لڑنے کے لئے تیار ہے لیکن سفارت کاری کے تحفظ اور فروغ کے لیے بھی آمادہ ہے۔ایرانی وزیر خارجہ نے برکس ممالک اور عالمی برادری سے…

لبنان، اسرائیل براہ راست مذاکرات کا تیسرا دور واشنگٹن میں شروع

واشنگٹن: لبنان اور اسرائیل کے درمیان براہ راست مذاکرات کا تیسرا دور امریکی دارالحکومت واشنگٹن میں شروع ہو گیا۔یہ پیشرفت ایک ایسے وقت میں ہوئی ہے جب جنگ بندی معاہدے کی مدت ختم ہونے کے قریب ہے لیکن اس کے باوجود اسرائیلی حملے اور حزب اللہ کی…

سعودی عرب کی مسجد اقصیٰ میں اسرائیلی اشتعال انگیز اقدامات کی شدید مذمت

ریاض: سعودی عرب کی وزارت خارجہ نے مسجد اقصیٰ کے احاطے میں اسرائیلی حکام کے اشتعال انگیز اقدامات کی سخت مذمت کی ہے۔سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر جاری بیان میں سعودی وزارت خارجہ نے بین الاقوامی برادری سے مطالبہ کیا کہ وہ ایسے اقدامات کو روکے…

برطانیہ: بلدیاتی شکست پر کئی وزیر مستعفی، وزیراعظم پر بھی استعفیٰ کیلئے دباؤ

لندن:برطانیہ میں حکمران جماعت کو بلدیاتی انتخابات میں بدترین شکست پر کئی برطانوی وزیر مستعفی ہو گئے، وزیراعظم پر بھی استعفیٰ کیلئے دباؤ بڑھ گیا۔بلدیاتی انتخابات میں شکست کے بعد برطانوی حکومت شدید دباؤ کا شکار ہے، برطانوی کابینہ کے اہم…

ایران یورینیم افزودگی روکنے کو تیار مگر امریکی پابندی ماننے سے انکار، امریکی اخبار کا دعویٰ

واشنگٹن:مشرق وسطیٰ میں جاری کشیدگی کے دوران ایران اور امریکا کے درمیان ممکنہ سفارتی پیش رفت سے متعلق نئی تفصیلات سامنے آگئی ہیں۔امریکی اخبار وال اسٹریٹ جرنل نے دعویٰ کیا ہے کہ تہران نے جنگ کے خاتمے کے لیے بھیجے گئے اپنے جواب میں محدود مدت…

ٹرمپ نے ایران کی تجاویز کو ناقابل قبول قرار دیتے ہوئے مسترد کر دیا

واشنگٹن:امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران کی جانب سے جنگ کے خاتمے کے لیے دی گئی تازہ تجاویز کو مسترد کرتے ہوئے انہیں مکمل طور پر ناقابلِ قبول قرار دے دیا۔صدر ٹرمپ نے اپنے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ٹروتھ سوشل پر جاری بیان میں کہا کہ میں نے ایران کے…

بات نہ بنی تو پراجیکٹ فریڈم پلس کی طرف جائیں گے: ٹرمپ

واشنگٹن:امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا ہے کہ امریکہ کی جانب سے تنازع کے خاتمے کے لیے ایران کو بھیجی گئی تجویز پر تہران کا جواب آج متوقع ہے۔امریکی صدرڈونلڈ ٹرمپ نے میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ ایران کی فوج ختم ہوگئی، دیکھتے ہیں وہ کیا کرتا ہے،…

آبنائے ہرمز کی اہمیت ایٹم بم جتنی طاقت رکھنے کے برابر ہے؛ ایران

ایران کے سپریم لیڈر کے مشیر سابق نائب صدر محمد مخبر نے کہا ہے کہ ملک کے لیے آبنائے ہرمز کی اسٹریٹجک اہمیت ایٹم بم جیسی طاقت کے برابر ہے جس سے کسی قیمت دستبردار نہیں ہوں گے۔ایرانی خبر رساں ادارے کے مطابق ویڈیو بیان میں محمد مخبر کا کہنا تھا…

ایران مہینوں تک امریکی ناکہ بندی کا سامنا کرسکتا ہے، سی آئی اے

سی آئی اے نے حال ہی میں ایک رپورٹ میں انکشاف کیا ہے کہ ایران مہینوں تک امریکا کی جانب سے بحری ناکہ بندی کا سامنا کر سکتا ہے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق اس معاملے سے واقف امریکی اہلکار نے بتایا کہ سی آئی اے کے ایک جائزے میں کہا گیا ہے کہ ایران…

ایران جوہری پروگرام جاری نہ رکھنے پر آمادہ ہو گیا: صدر ٹرمپ کا دعویٰ

واشنگٹن:امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہاکہ ایران جوہری پروگرام جاری نہ رکھنے سمیت کئی معاملات پر آمادہ ہوچکا ہے۔امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اوول آفس میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ ایران اب شدت سے ڈیل چاہتا ہے، یہ بہت آسان ہے بس ایران کے پاس…

سعودی حکومت نے 15 سال سے کم عمر عازمین کی حج روانگی پر پابندی کا فیصلہ واپس لے لیا

سعودی وزارتِ حج نے کم عمر بچوں سے متعلق پالیسی میں تبدیلی واپس لے لی اور 15 سال سے کم عمر بچوں پر پابندی ختم کرتے ہوئے پرانی پالیسی بحال کردی ہے۔نئے احکامات کے مطابق 12 سال سے زائد عمر کے بچوں کو حج کی اجازت دوبارہ دے دی گئی ہے، جس کے تحت…