Latest National, International, Sports & Business News
براؤزنگ زمرہ

پاکستان

لاہور میں لرزہ خیز قتل، تین بچوں کے گلے کاٹ دیئے گئے، والدین، چچا گرفتار

لاہور:لاہور کے علاقے اچھرہ میں تین کمسن بچوں کو گلے کاٹ کر قتل کر دیا گیا، بچوں کے والد، والدہ اور چچا کو حراست میں لے لیا گیا۔پولیس کے مطابق اچھرہ کے علاقے میں 2 بچیوں اور ایک بچے کی لاشیں ملی ہیں، بچوں کو گلا کاٹ کر قتل کیا گیا، ون فائیو…

امریکا ایران مذاکرات: چین کی جانب سے پاکستان کی کوششوں کی مکمل حمایت

اسلام آباد: پاکستان میں چین کے سفیر نے امریکا اور ایران کے درمیان امن مذاکرات میں سہولت فراہم کرنے سے متعلق اسلام آباد کی کوششوں کی مکمل حمایت کا اظہار کیا ہے۔پاکستان کی وزارت خارجہ کے مطابق نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے چینی…

پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ منصوبوں میں تیزی کیلئے نیا نظام منظور

اسلام آباد: وزیرِ اعظم شہباز شریف نے ملک میں پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ کے ذریعے ترقیاتی منصوبوں میں تیزی لانے کیلئے پبلک پرائیویٹ پارٹنر شپ اتھارٹی (P3A) اور اس سے متعلقہ نظام کو مزید مربوط بنانے کی اصولی منظوری دے دی۔وزیرِ اعظم محمد شہباز…

پاک بحریہ کا فضا سے سطح سمندر پر مار کرنے والے تیمور کروز میزائل کا کامیاب تجربہ

راولپنڈی: پاک بحریہ نے مقامی طور پر تیار کردہ فضا سے سطح سمندر پر مار کرنے والے کروز میزائل تیمور کا کامیاب تجربہ کر لیا۔آئی ایس پی آر کے مطابق کامیاب میزائل فائرنگ پاک بحریہ کی سمندر میں درست نشانہ لگانے اورآپریشنل تیاری کا عملی مظاہرہ…

دنیا کو بدلنے کیلئے وسائل نہیں بلکہ بڑے خیالات درکار ہوتے ہیں: مریم نواز

لاہور:وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے کہا ہے کہ دنیا کو بدلنے کیلئے بڑے وسائل نہیں بلکہ بڑے خیالات درکار ہوتے ہیں۔مریم نواز شریف نے عالمی یومِ تخلیق و جدت کے موقع پر اپنے پیغام میں کہا ہے کہ اس دن کا مقصد ہمیں اپنی سوچ کو وسیع کرنے اور…

بھارت کیلئے پاکستانی فضائی حدود کی بندش دوسرے سال میں داخل

کراچی:بھارت کے لیے پاکستانی فضائی حدود کی بندش دوسرے سال میں داخل ہوگئی۔پاکستان ایئر پورٹس اتھارٹی نے فضائی حدود کی بندش کا نیا نوٹم جاری کر دیا ہے جس کے مطابق بھارتی پروازوں کے لیے پاکستانی فضائی حدود کی بندش میں مزید توسیع کر دی گئی ہے۔…

اسحاق ڈار کا مصری و کینیڈین وزرائے خارجہ سے رابطہ، خطے کی صورتحال پر گفتگو

اسلام آباد: نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار کا مصر اور کینیڈا کے وزرائے خارجہ سے ٹیلیفونک رابطہ ہوا ہے۔وزارت خارجہ کے مطابق دونوں رہنماؤں کے درمیان بات چیت میں خطے کی موجودہ صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا، دونوں رہنماؤں نے ایران…

سکیورٹی فورسز کا بنوں میں خفیہ اطلاع پر آپریشن، 2 خوارج ہلاک

راولپنڈی:سکیورٹی فورسز نے ضلع بنوں میں دوران آپریشن بھارتی سرپرستی میں سرگرم فتنہ الخوارج سے تعلق رکھنے والے 2 خوارج کو ہلاک کر دیا۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق 19 اپریل 2026 کو سکیورٹی فورسز نے ضلع بنوں میں خوارج…

فیلڈ مارشل کا دورہ ایران مکمل، کشیدگی میں کمی اور مسائل کے پرامن حل پر زور

راولپنڈی:چیف آف ڈیفنس فورسز فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کا کامیاب تین روزہ دورہ ایران مکمل ہو گیا، خطے میں امن، استحکام اور خوشحالی کے لیے مشترکہ اقدامات پر اتفاق کیا گیا۔آئی ایس پی آر کے مطابق فیلڈ مارشل عاصم منیر کی ایرانی صدر ڈاکٹر مسعود…

پاکستان مذاکرات پر یقین رکھنے والا ملک، جارحیت پر جواب دے گا: ایئر چیف

ایبٹ آباد:ایئر چیف مارشل ظہیر احمد بابر نے کہا ہے کہ پاکستان مذاکرات پر یقین رکھنے والا پرامن ملک ہے، مقبوضہ کشمیر کے باشندوں کی حمایت جاری رکھے گا، کسی جارحیت پر منہ توڑ جواب دیا جائے گا۔پاکستان ملٹری اکیڈمی کاکول میں پاسنگ آؤٹ پریڈ سے…

پاکستان کو تنہا کرنے کی کوشش کرنیوالا بھارت آج خود تنہا بیٹھا ہے: اعزاز چودھری

اسلام آباد:سابق سیکرٹری خارجہ اعزاز چودھری کہتے ہیں بہت اچھی خبریں آرہی ہیں، امریکا ایران کی 47 سال کی بدگمانی ختم ہونے جارہی ہے۔پروگرام ٹونائٹ ود ثمر عباس میں گفتگو کرتے ہوئے اعزاز چودھری کا کہنا تھا کہ سب سے اچھی بات ہے کہ اس سب کا محور…

صدر آصف زرداری کا لبنان جنگ بندی کا خیرمقدم، خطے میں امن مذاکرات پر زور

اسلام آباد:صدر مملکت آصف زرداری نے لبنان میں جنگ بندی کے اعلان کا خیرمقدم کرتے ہوئے اسے خطے میں کشیدگی کم کرنے اور امن و استحکام کی بحالی کی جانب اہم قدم قرار دیا ہے۔اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ پاکستان خطے کے استحکام کو انتہائی اہمیت…