کراچی: لیاری کے رہائشی بلوچی گلوکار کیفی خلیل کا کہنا ہے کہ جگہ نہیں بلکہ لوگ خطرناک ہوتے ہیں اور وہ کہیں بھی پائے جا سکتے ہیں۔کیفی خلیل کا ایک حالیہ انٹرویو میں اپنے رہائشی علاقے لیاری کے حوالے سے بات کرتے ہوئے کہنا تھا کہ’ لیاری کے بارے میں لوگوں کا تاثر غلط رہا ہے اور اسے غلط سمجھا گیا ہے، یہ ایک ایسی جگہ ہے جہاں فن اور کھیلوں کو پسند کیا جاتا ہے اور ان کی حوصلہ افزائی کی جاتی ہے‘۔کیفی کا کہنا تھا کہ ’بطور گلوکار لیاری کے لوگ مجھے بہت عزت دیتے ہیں انہیں یہ اچھا لگتا ہے کہ میں گلوکار ہوں اور اُن کے علاقے سے تعلق رکھتا ہوں‘۔کنا یاری سے مشہور ہونے والے گلوکار کیفی نے کہا کہ ’لیاری ایسی جگہ نہیں ہے جو خطرناک ہو جگہ نہیں بلکہ لوگ خطرناک ہوتے ہیں اور وہ لوگ ہر جگہ پائے جا سکتے ہیں‘۔
تبصرے بند ہیں.