اداکار فہد شیخ نے پاکستان میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچنے کے بعد ردعمل کا اظہار کیا ہے۔اداکار نے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر وزیراعظم شہباز شریف کے لیےخصوصی اسٹوری پوسٹ کی اور ان کے لیے پیغام جاری کیا۔فہد شیخ نے پیٹرول کی قیمتوں میں اضافے کی خبر شیئر کرتے ہوئے سوال کیا کہ ‘کیا آپ لوگ واقعی سنجیدہ ہیں؟’انہوں نے شہباز شریف کو مینشن کیا اور طنزیہ انداز میں کہا کہ ‘کچھ رحم کردیں، سانس مفت ہے، اس پر بھی کوئی ٹیکس ہوجائے تو مزہ آجائے’۔
تبصرے بند ہیں.