وینا ملک کا عجیب و غریب اور نا قابل یقین دعویٰ

وینا ملک نے اپنے ٹوئٹ میں لکھا کہ ’پاکستانیوں میں سب سے پہلے میرا اور ہمارے ملک کے وزیراعظم عمران خان صاحب کا ٹوئٹر اکاؤنٹ تصدیق شدہ ہوا تھا۔ ’میرے اکاؤنٹ میں اُس وقت تقریباً 3 ملین یعنی 30 لاکھ کے قریب کے فالورز تھے۔’جب میرا ٹوئٹر اکاؤنٹ ویریفائیڈ ہوا تو کسی نے میرا اکاؤنٹ ہیک کرلیا تھا جس کے بعد میں نے اپنا وہ اکاؤنٹ خود ہی بند کروادیا تھا۔’پُرانا اکاؤنٹ ہیک ہونے کے بعد میں نے نیا اکاؤنٹ بنایا جو میں ابھی استعمال کر رہی ہوں لیکن میں نے یہ اکاؤنٹ بنانے کے بعد کچھ دن تک استعمال نہیں کیا تھا۔ ’میں نےاپنا یہ نیا ٹوئٹر اکاؤنٹ چند ماہ قبل ہی استعمال کرنا شروع کیا ہے اور میرے 7 لاکھ فالورز ہوگئے ہیں۔

تبصرے بند ہیں.